مانسہر ا تھاکوٹ موٹر کھلنے کی خوشخبری آگئی
اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) عاصم سلیم باجوہ نے ملک کئ تقدیر بدل دینے والے ایک اور شاندار منصوبے کی جلد تکمیل کی خوشخبری سنا ڈالی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے عاصم سلیم باجوہ نے مانسہرا تھاکوٹ موٹروے کھولنے کی خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹروےکی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب سڑک ہوگی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے جلد کھولنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ موٹروے منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور وزارت مواصلات نے موٹر وے تعمیر کی۔وزارت مواصلات اور این ایچ اے کی تعمیرشدہ موٹروے کو جلد کھول دیا جائے گا۔ سی پیک روٹس کی یہ ایسی شاہراہ ہے جو ڈرائیونگ کیلئے دلفریب ثابت ہوگی۔