جسم پر کہیں خارش ہو تو کس طرح اس جگہ ہاتھ پھیرنا چاہیے؟ تحقیق کاروں نے طریقہ بتادیا، بڑی مشکل حل کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کھجلی ہونے پر عموماً لوگ اسے ناخنوں سے کھرچ کر کھجاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے نئی تحقیق میں اس طریقے کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف میامی ملر سکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ کھجلی کو دور کرنے اور اس سے جلد آرام پانے کے لیے اسے کھرچنے کی بجائے ہاتھ سے آہستگی سے رگڑیں۔ اس طریقے سے سپائنل کورڈ کی طرف الیکٹریکل امپلسز (electrical impulses)کی روانی بہتر ہو جاتی ہے اور کھجلی جلد ختم ہو جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کیے۔ انہوں نے کھجلی کے شکار کچھ چوہوں کے جسم کو ناخنوں سے کھرچا اور کچھ چوہوں کے جسم کو رگڑا۔ا س دوران وہ آلات کے ذریعے ان چوہوں کے سپائنل کورڈ کی طرف سے آنے والی الیکٹریکل امپلسز کو دیکھتے رہے۔

جن چوہوں کے جسم کو رگڑا گیا تھا ان میں یہ امپلسز بہت جلد روانی میں آ گئیں اور ان کی کھجلی ختم ہو گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کھجلی کی جگہ پر رگڑنے کے علاوہ تھپتھپانا بھی یکساں مو¿ثر ثابت ہوتا ہے اور ان طریقوں سے جلد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔ ناخنوں سے رگڑنے سے جلد کو نقصان پہنچنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔