پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے ماضی کے خوبصورت دن کو یاد کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی . جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہر پوش‘ کی ’مہرو‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جو اُن کے گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب کی ہے .

اداکارہ کی ماضی کی خوبصورت تصویر میں اُن کے ہمراہ اُن کے والدین بھی ہیں جو اپنی بیٹی کے گریجویشن مکمل ہونے پر بےحد خوش دِکھائی دے رہے ہیں.تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’تھرو بیک ٹو گریجویشن ڈے.‘عائزہ خان کے اِس کیپشن سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ اپنے گریجویشن کی تقریب کو یاد کر رہی ہیں.اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 17 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں.واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی حورین اور بیٹے ریان تیمور کے لیے ایک جذباتی پیغام جاری کیا تھا.انسٹاگرام پر عائزہ خان اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی

https://www.instagram.com/p/CFkef4OB179/

جس میں وہ حورین اور ریان کے ساتھ کھیلتی نظر آرہی تھیں.تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُنہوں نے لکھا تھا کہ اُن کے لیے یہ بیان کرنا ناممکن ہے کہ وہ اپنے ان دو ننّھے فرشتوں سے کس قدر محبت کرتی ہیں اور اِن کے بہتر مستقبل کے لیے کتنی تیار ہیں.اداکارہ نے لکھا تھا کہ اُن کے لیے سب سے پہلی ترجیح اُن کے بچے ہیں اور اُنہوں نے کبھی اِن کے آگے کسی دوسرے کو ترجیح نہیں دی، یہ اُن کی فیملی ہیں، اُن کی زندگی کی خوبصورت محبت ہیں.