سینیٹ الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا، رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کورونا میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے ایک ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا کی طبیعت خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا،ٹیسٹ رپورٹ میں رکن قومی اسمبلی میں کورونا کی تصدیق ہو گئی،محسن رانجھا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اورعوام سے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔