برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن افراد نے خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھا ہوا ہے وہ غلطی پر ہیں۔ ایسا کچھ نہیں ہے۔ آپ کی سستی اور لاپرواہی ہے۔ آپ اب خود کو محنت کے لئے بالکل تیار کر لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن لوگوں نے وعدہ کر رکھا ہے۔ روز گار کے حوالے سے کسی بھی قسم کا وہ شاید ابھی اپنے وعدے پر پورا نہ اتر سکیں اس لئے امید مت لگائیں۔ اور دوسری طرف کوشش کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صورتحال آج بھی واضح نہیں ہے۔ مگر آپ نے ابھی موجودہ کام میں دلچسپی لینی ہے لاپرواہی نہیں کرنیا ور نا اہی کسی بھی قسم کا رسک لینا ہے۔ یہ آپ کے لئے زیادہ مناسب بات ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ان شاءاللہ غیبی امداد ضرور آئے گی۔ آپ جس بھی مشکل میں ہیں میرا اللہ اس میں سے ضرور نکالے گا۔ اور خرابی صحت کا مسئلہ بھی حل کر دے گا فکر مند نہ ہوں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن افراد نے اپنے روز گار میں تبدیلی کرنی ہے وہ تھوڑا سا انتظار کر لیں یہ ان کے لئے ضروری ہے۔ اس وقت حالات ایسے نہیں ہیں کہ تبدیلی کی طرف پیش قدمی کی جائے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ اپنے لئے کوئی نوکری یا روز گار کی تلاش میں ہیں وہ چند یوم صبر کر لیں ان شاءاللہ بڑا اچھا سلسلہ بن جائے گا یہ وقت اب آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گیا ہوا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کسی معاملے میں بے وقوفی کر رہے ہیں اچھی طرح سوچ لیں پھر قدم اٹھائیں آپ جذباتی طور پر فیصلے کرتے ہیں اور یہ کسی بھی طرح آپ کے لئے بالکل ٹھیک نہیں ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

پریشانیاں مشکلاتیں یہ سب عارضی ہیں آپ جس سے ان شاءاللہ کسی وقت بھی نکل سکتے ہیں اور آپ کو بس اپنوں سے محتاط اور دور رہنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

لالچی لوگوں سےدور رہیں اپنے مال کی حفاظت کریں اور کسی کے ساتھ دل کی بات نہ کریں تو بہتر ہے۔ ان دنوں مخالفین پھر پوری طرح حاوی ہونے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور خود سے فیصلہ مت کریں یہ مہنگا پڑ سکتا ہے آپ کے لئے ابھی کوئی بڑا قدم نہ اٹھانے کا مشورہ بھی ہے۔ آج کا دن روز گار پر توجہ کا ہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جس قدر روحانی قوتیں تیز کریں گے آپ کا اس میں اتنا ہی فائدہ ہے۔ آپ جب تک اپنے اندر کی اچھی طرح صفائی نہیں کر لیتے۔ بات نہیں بنے گی۔ عقل سے کام لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کسی بھی انجان شخص کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن کو تبدیل مت کریں ابھی ویسے بھی اس کے لئے مناسب وقت نہیں ہے۔ دوسرا کسی بڑے نقصان کا خطرہ بھی موجود ہے۔