برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ٹھنڈے مزاج اور درگزر سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔ پھر جا کر کچھ معاملات ٹھیک ہوں گے۔ ابھی تو سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کس انداز سے چلا جائے، صورت حال مناسب نہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

دل برداشتہ نہ ہوں۱، میرا اللہ تو ہمارے ساتھ ہے نا۔ وہ بس ساتھ نہ چھوڑے ، پھر کسی بھی چیز کی فکر نہیں ہے۔ یہ دن اداس کر دینے والے ہیں، ذکر میں گم ہو جائیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ہر بدلتے ہوئے لمحے آپ کے لئے بڑے اہم ہے۔ ان کو نظر انداز نہ کریں اور نہایت ہی سوچ سمجھ کر چلیں، ان شاءاللہ اہم معاملات میں کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کا اعتبار کر رہے ہیں۔ جس نے پہلے بھی دھوکا دیا تھا۔ وہ بہت بڑی غلطی پر ہیں۔ اب بھی ایسا ہی ہونے کا خطرہ ہے، نہایت محتاط ہوجائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کاروباری معاملات جو کافی عرصے سے خراب تھے۔ اب ان شاءاللہ تیزی سے بہتر ہونے کی امید ہے۔ آج کسی جانب سے اس حوالے سے آپ کو اچھی خبریں ملنے کی بڑی توقع ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جن افراد نے سفر کرنا ہے۔ ابھی مت کریں۔ حالات کسی بھی طرح مناسب نہیں ہیں۔ انتظار کرنا بہتر رہے گا اور ان دنوں زحل زائچے میں ہے۔ فالتو وقت اپنے گھر میں ہی گزاریں تو بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جن افراد نے ان دنوں اپنے مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ان اچھے دنوں سے ضرور فائدہ اٹھا سکیں گے، کورونا ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بیرون ملک سے کوئی اہم خبر آنے کی امید۔ اولاد کی خواہش بھی کرنے والوں کی آرزو پوری ہونے کا امکان اور کاروباری حضرات کے لئے چند دنوں بعد اچھے دنوں کا آغاز ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی طرف سے رقم کے انتظر میں ہیں، ان شاءاللہ ان کو جلد خوشخبری مل جائے گی اور ان کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی۔ نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے آسانیاں ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے جو لوگ اللہ پاک پر بھروسہ کرتے ہیں تو پھر اللہ ہی ان کے لئے کافی ہوتا ہے۔ آپ کے کئی مسئلے تو ہیں، مگر ان کا حل بھی قریب ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج آپ کی توجہ روزگار پر ہونی چاہیے اور جو بھی آفر ملے اس کے بارے میں اچھی طرح غور ضرور کرنا ہے۔ کورونا کی وجہ سے زندگی میں بریک لگی تھی، اب گاڑی چل پڑے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اچھا اور اہم دن ہے۔ رسک لے لیں۔ اللہ نے چاہا تو اچھا ہی ہوگا آپ کے ساتھ اور آ کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا اور ایک رکا ہوا کام بھی ہو جائے گا۔