برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی صحت کا خانہ کچھ بدنظیری کا شکار محسوس ہو رہا ہے، بہرحال راشن کی صورت بھی حسب توفیق صدقہ بھی دے دیں۔ آج ایک کام وقتی رکے گا مگر کل ہو جائے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اگر کسی بات کی سمجھ نہیں ا رہی تو استخارے سے مدد لیں تاکہ سیدھا راستہ دکھائی دے اور دوسروں کی باتوں میں آکر اپنے معاملات بالکل خراب مت کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزگار میں اب بھی بہتری کی خبریں چل رہی ہیں۔ امید ہے اس سلسلے میں کوئی اہم خبر بھی آفر بن کر آ سکتی ہے اور آپ کی بڑی ضرورت بھی آج پوری ہوگی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن مسائل نے پچھلے کافی عرصے سے تنگ کیا ہوا تھا۔ اب ان کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا ہے اور اگر نیت صاف رہی اور محنت کریں گے تو چند روز میں ہی صورت حال بدل جائے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج آپ کے لئے اچھی خبر ہے۔اولاد کے حوالے سے بھی ایک کام ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اللہ نے چاہا تو آپ کی اہم ضرورت بھی آج کسی وقت ہی پوری ہو جائے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن افراد نے اپنے لئے تبدیلی کا سوچ لیا ہے وہ صرف 14یوم صبر کر لیں۔ ان شاءاللہ موجودہ جگہ پر فائدہ ہونا شروع ہو سکتا ہے۔ اور اس کے بے حد چانس مل رہے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ بڑے سخت دن دیکھے تھے۔ اب وہ ختم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ان شاءاللہ اب آپ کو روزانہ کے حساب سے بہتری ملے گی۔ آج ہی اندازہ ہوگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی پریشانی کو لے کر اپنی صحت کو خراب کر رہے ہیں۔ بحکم اللہ ان کے لئے خوشخبری ہے۔ اب ٹینشن ختم ہوگی اور ہر اس معاملے میں بہتری آنے کی امید ہے جو تنگ کر رہا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ نے ماضی میں جو غلطی کی تھی اب پھر اس کو دہرا رہے ہیں۔ آپ کو کافی اندازہ بھی ہے۔ ایسا نہ کریں اور جہاں ہیں وہاں سے واپسی کا سفر شروع کر دیں۔ ورنہ بڑا نقصان ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اپنے غصے کو کم کریں۔ آج کل مزاج کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس طرح تو کوئی مسئلہ حل ہو جائے گا اور آگے چل کر جو فیصلے کرنے ہیں۔ اس میں بھی مشکل آ سکتی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دل کو سمجھائیں، حالات اب پہلے جیسے نہیں رہے۔ آپ نے غلطی نہیں کرنی۔ اگر ایسا ہوا تو بہت بُرا ہوگا۔جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ ابھی چند دن انتظار کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج اچھا دن ہے۔ آپ کے معاملات میں ان شاءاللہ بہتری آ جائے گی مگر آہستہ آہستہ اس لئے جلد بازی کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، دن اچھا ہے۔