برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے آپ کو سنبھالنے کے علاوہ اپنی جذباتیت پر قابو پانا ضروری ہوگا تا کہ اپنے لئے بڑھتے ہوئے مسائل پر باآسانی قابو پا سکیں۔اس کے علاوہ اگر آپ نے اپنے آپ کو مضبوط رکھا اوراپنے اوسان خطانہ ہونے دیئے اور اپنے معمولات کی انجام دہی معمول کے مطابق کرتے رہے تو یقینی طور پر آپ اس ساری صورتحال سے بخوبی عہدہ براء ہو سکیں گے۔آپ کو اپنی محبوبہ یا شریکِ حیات کے ساتھ مزید الفت و محبت کا اظہار کرنا ہوگا تاکہ پیار بھرے جذباتی رشتے کو مزید مضبوط بنا سکیں۔ آپ کے ارد گرد موجود افراد کی باہمی چپقلش کی وجہ سے آپ کو بڑی پیچیدہ صورتحال سے واسطہ پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے خاصی کنفیوژن بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کے رویے میں بنیادی تبدیلی پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کے سماجی نظریات میں ٹکراؤ ہونے کا خدشہ ہے جس کا نتیجہ کشیدگی کی شکل میں برآمد ہوسکتا ہے۔اپنے معاملات کی درستگی کے لئے اپنے بڑوں کی نصیحتوں یا مشوروں پر لازمی غور کریں۔ آج آپ کے ستارے بہترین حالت میں ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے معاملات چلانے میں کوئی مشکل نہ ہوگی جب کہ بہت سے مالی فوائد حاصل کرنے کی کوششوں میں بھی آپ کو کامیابی نصیب ہو سکتی ہے لیکن اس کے لئے آپ کو ہر حالت میں اپنے بے بنیاد خدشات اور فضول قسم کے اندیشوں پر قابو پانا ہو گا۔شام میں اپنے محبوب کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں آپکو محتاط رہنا ہوگا ۔

برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا
آپ کا کوئی ایساہمدرد اور مخلص فرد جس کی وجہ سے آپ کو بہت قوت حاصل تھی آج آپ کے کئی ایک پیشگی شروع کئے گئے کاموں کے بارے میں مخالفانہ رائے کا اظہار کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑے گا۔آج آپ کو اپنے معاملات بہتر طریقے سے چلانے میں اپنے وجدان کی عملی مدد حاصل رہے گی جس کی وجہ سے آپ عمدہ فیصلے کر سکیں گے۔سب سے قبل اپنے بہت دیر سے التواء کا شکارمعاملات کو سلجھا سکیں گے اور انہیں مکمل کرنے کے بعدہی دوسری باتوں کو بھی درست کرنے کی کوشش کر سکیں گے۔ آج اپنے لئے کسی قیمتی چیز یا الیکٹرونکس کی خریداری کرنے کے علاوہ نیا گھر بھی خرید سکیں گے اور یہ سوچ کر آپ کی جذباتیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ بہتر مواقع مل سکتے ہیں جن سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کو کوئی کسر باقی نہیں رہنے دینا چاہئے مگر اس موقع پر اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا ضروری ہوگا لیکن اپنی محنت پر بھروسہ کرنے کی بجائے مقدر آزمائی کی کوشش ہرگز نہ کریں اور نہ ہی ضد یا اناء سے کام لیں۔آج کسی ایسے غیر متوقع کاروباری دورے پر جانا ہوگا جسکی وجہ سے شائد آپ تھوڑا گھبراہٹ کا شکار ہو جائیں جبکہ بظاہر ایسی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ اس سفر کی وجہ سے آپ کی پیشہ وارانہ زندگی کے نئے باب کا آغاز ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ اپنی سماجی زندگی اور مالی معاملات کو متوازن رکھنے میں آپ بہت کامیاب رہیں گے۔

برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کسی نئی کاروباری شراکت داری کا موقع سامنے آنے کے علاوہ ایسی پیشکش بھی ہو سکتی ہے لیکن ایسے لمحات میں آپ کو کسی طرح کی ہچکچاہٹ سے کام لئے بغیر اسے قبول کر لینا چاہئے۔ اپنے بہتر موڈ یا خوش مزاجی کی وجہ سے اپنے حلقہ احباب میں شامل افراد کے لئے نہ صرف فائدہ مند ثابت ہوں گے بلکہ ان کے دل بھی جیت سکیں گے۔مجموعی طور پر آپ کے لئے آج کا دن بہترین ثابت ہو سکے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے لئے نئے کاروباری منصوبے بنانے کا موقع ملنے کے علاوہ کسی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں حالات کی معاونت حاصل رہے گی جبکہ کئی قسم کے مالی مفادات کے حصول کے لئے کسی سفر کامنصوبہ بن سکتا ہے۔

برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا
آج بہت سے اہم افراد کے ساتھ ملاقاتیں ہو سکتی ہیں جن کی وجہ سے اپنی ذاتی زندگی میں اہم تبدیلیاں کرنے کی خواہش پوری کر سکیں گے۔کسی بھی نئی کاروباری شراکت داری کی پیشکش ہو نے سے آپکے مالی تفکرات بہت حد تک ختم ہوکے رہ جائیں گے۔اگر کسی کاروباری دورے کی منصوبہ بندی کریں گے تو اس میں بھی آپ کو مالی فوائد حاصل ہو سکیں گے۔دوسروں کی نقالی کرنے یا حالات کا رخ دیکھنے کی بجائے اپنے وجدان پر بھروسہ کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کو اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں کامیابی ہی نہ ملے گی بلکہ کسی نئے فرد سے راہ و رسم بڑھانے کا موقع بھی میسر آسکے گا۔آپ باآسانی اپنے پیار بھرے سلسلے کو مزید آگے بڑھا سکیں گے۔

برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اگر آپ کی کچھ کاروباری ملاقاتیں طے ہیں تو ان میں شمولیت سے قبل اچھی طرح سے تیاری کر لیں کیونکہ آپ کو گھبراہٹ اور ہچکچاہٹ کو سامنا ہوسکتا ہے۔اسلئے قبل از وقت اپنے بارے میں سبھی کچھ طے کرنے کی کوشش کریں۔کسی اچانک آنے والے مہمان سے مایوسی اور د ل گرفتگی کی باتیں نہ کریں اور نہ ہی اپنا موڈ خراب کرنے کی کوشش کیونکہ یہ سب دنیاداری کا حصہ ہے لیکن اس کی وجہ سے اپنی اخلاقی اقدار کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔آپ کو اپنی وراثت میں سے موجود ہ رقم کا کچھ حصہ مل سکتا ہے۔آج مقامی سفر کا بار بار موقع ملنے سے آپ کو اپنے مقاصد کے حصول میں کامیابی مل سکے گی جبکہ آپ کو اپنی شریکِ حیات کا تعاون بھی حاصل ہوسکے گا۔

برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے خاندانی معاملات کی بہتری کے لئے آپ جو کرنا چاہتے ہیں اس کی وجہ سے آپ کے تعلقات اپنی شریک زندگی کے ساتھ متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ اس کی نظر میں نہ آپکا طریقہ کار بہتر ہے اور نہ ہی انداز گفتگو۔ اپنے لئے مزید سلجھا ہوا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کر یں۔گھر کی کسی بھی اہم ضرورت کو نظر انداز کرنے سے بچیں ۔اس کے علاوہ اپنے شریک کار کے ساتھ کسی قسم کا اختلاف پیدا کرنے سے بچیں اور تمام معاملات کو اپنی پیار بھری مسکراہٹ سے سلجھانے کی کوشش کامیاب بنالیں۔ اپنے کاروباری اہداف کو حاصل کرنے اور اپنے مالی معاملات کی بہتری کے لئے تیار کئے گئے منصوبے بروئے کار لانے کی کوششوں میں بھی کامیابی مل سکے گی۔

برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا
آج جہاں آپ اپنے وجدان پر بھروسہ اور اعتماد کرکے معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے وہاں آپ کو اپنے شریکِ حیات کے مشوروں پر بھی غور کرنا بہت ضروری ہوگا۔آج کسی پرانے دوست سے رابطہ بحال ہو سکتا ہے جبکہ آپ میں انسانی فلاح و بہبود کے لئے موجودجذبات کو محسوس کرنے کے بعد کوئی قریبی فرد دوسروں سے بہت پہلے ہی آپ کی جانب سے مالی تعاون کی امید لگاسکتا ہے۔آج اپنے اہم معاملات میں کچھ اس قدر مصروف ہو سکتے ہیں کہ شائد آپکے اہل خانہ آپ کی بے اعتنائی کا شکوہ کرنے کی کوشش کریں اور یقینی طور پر وہ حق بجانب ہو نگے کیونکہ ان افراد کی کئی بنیادی ضروریات کا سلسلہ منقطع ہو سکتا ہے۔

برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور اپنے اندر پیدا ہونیوالی روحانی فکر کو نمایاں کرنیکی کوشش کر کے اپنے لئے بہتر راستہ تلاش کر سکیں گے مگر یاد رکھیں کہ ہر ایک کام کی ایک حد ضرور ہوتی ہے جسے آپ کو ہر حال میں مدِ نظر رکھنا ہوگا۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپکے پیشہ وارانہ معاملات کے حل میں آپ کی معاون و مددگار ثابت ہوں گی اور آپ کو ان معاملات میں پیدا ہونے والے بگاڑ کی اصل وجہ تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے کا باعث بھی بنیں گی۔مجموعی طور پر آپ کے پیار بھرے مراسم بہت بہتر رہیں گے لیکن کسی نامعلوم وجہ سے آپ اپنی شریکِ حیا ت پر اسقدر طنزیہ اور سخت فقرے کسیں گے کہ حالات میں کشیدگی یا دلوں میں رنجش پیدا ہو سکتی ہے۔

برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے بہتروقت سے فائدہ اٹھا کر اپنے مالی حالات کی نشو نما کے لئے منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ اپنے ملازمتی یا کاروباری معاملات میں کامیابی حاصل کر سکیں گے لیکن صبح سے ہی آپ کو اپنے گھر میں کچھ معمولی مشکلات کا سامنا ہو سکتا جبکہ آپ اپنے چند میٹھے الفاظ کو استعمال کرکے اس مشکل صورتحال کو باآسانی سنبھال سکتے ہیں۔شام میں اپنے دوستوں سے طے شدہ ملاقات کی وجہ سے اپنے مزاج میں پیدا ہونے والی تلخی پر قابو پا سکیں گے اور اپنی پیار بھری زندگی سے لطف اندوز ہونے کی کوششوں میں کامیاب ہو سکیں گے۔آج آپ کو اپنے مالی معاملات میں خاص احتیاط کے علاوہ فضول خرچی سے بچنے کی بھی ضرورت ہوگی۔

برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنے کاروباری سفر کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات مل سکیں گی۔اس صورتحال سے آپ کی شریکِ حیات پریشان ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو برمحل فیصلہ کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے لیکن آپ کا وجدان آپ کو ہر حالت میں مکمل راہنمائی فراہم کر کے بالکل صحیح فیصلہ کرواسکے گا۔ آپ کو مختلف قسم کے مالی لین دین میں فوائد حاصل ہو سکتے ہیں کیونکہ آج کا دن آپ کے لئے بہت بہتر ہے خاص کر دوسروں کو اپنی مبنی بر اخلاق مگر بامعنی باتوں سے اپنا گرویدہ بنا سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں بھی سنجیدگی کا استعمال کرکے بہترین کامیابی کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔