برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
حالات میں بہتری کی بحکم اللہ بڑی امید پیدا ہو چکی ہے۔ آپ نے اب اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھانا ہے۔ روزانہ کچھ تو ہاتھ میں آتا رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
استخارہ ضرور کریں۔ اچھے بھلے کام میں کیوں رکاوٹ پیش آ جاتی ہے۔ قدرتی ہے یا ذاتی کوئی وجہ۔ اس سے معلوم ہو گا پھر فوری طور پر اس کی اصلاح کرلیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خانگی مسائل سے باہر نکل کر اب آگے کے بارے میں بھی سوچیں۔ یہ معاملات تو زندگی کے ساتھ چلتے ہی رہتے ہیں۔ ضرورت ہے، اب اپنے مالی معاملات کو ٹھیک کرنے کی ادھر توجہ دیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بار بار کہا جا رہا ہے کہ زندگی اب ایک نئے انداز سے چلے گی اور خود کو ذہنی طور پر اس کے لئے تیار کر لیں اور توبہ کرکے سیدھا راستہ اپنا لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ میں توکل کی شدید کمی ہے۔ اس کی وجہ سے اپنے کاموں میں کامیابی نہیں مل رہی۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں گے تو ہی کچھ بہتری آئے گی۔ خود سے قدم ہر گز نہ اٹھائیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورت حال بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہی ہے۔ اس میں چند اہم فیصلے لینے کی اشد ضرورت بھی ہے۔ جو مستقبل میں بڑے کارآمد ثابت ہوں گے اور اب اس میں دیر مت کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب خود پر قابو رکھنا ہے۔ مریخ زائچے میں آ رہا ہے۔ یہ کسی سے جھگڑے فساد وغیرہ کرواتا ہے، غصہ قابو میں رہے اور عقل سے کام لیں تو یہ دن نکل ہی جائے گا، ان شاءاللہ۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
رب مہربان تے جگ مہربان۔ بس اپنے اللہ کو راضی رکھئے اور توبہ سے کام لیتے رہیں۔ معاملات ٹھیک رہیں گے تو آپ کو ہر وہ چیز میسر ہوگی جس کی کبھی خواہش بھی نہ کی تھی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی الجھن کا شکار ہیں وہ ان شاءاللہ آج کسی وقت بھی اس سے نکل سکتے ہیں اور آج وہ کام بھی ہو سکتا ہے جس کی کافی دنوں سے امید لگا رکھی تھی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مت پریشان ہوں اللہ نے چاہا تو آپ کو ذہنی اور قلبی سکون نصیب ہوگا اور وہ چیز آپ سے دور ہوگی جو وجہ ٹینشن بنی ہوئی ہے۔ آج نیا سلسلہ بھی بن رہا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ نے ماضی میں بڑا وقت ضائع کیا ہے۔ اب جو سلسلہ بن جانے کی امید ہے اس پر پوری توجہ دیں۔ اس وقت کا اٹھایا گیا قدم برسوں پر بھاری ہو سکتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ نیکی کرکے بھول جائیں دوسروں کو مت جتائیں۔ کوئی احسان مند نہ ہوگا۔ اللہ ہی صلہ دیں گے۔ آج دل اداس اور طبیعت میں بوجھل پن صدقہ مانگ رہا ہے۔