برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورت حال آپ نے ہی بہتر کرنی ہے۔ اپنے دل کے معاملات کو صاف رکھ کر۔ آپ پھر ضرورت سے زیادہ اوپن ہو رہے ہیں جو کہ بڑی مشکل کھڑی کر سکتا ہے، خیال کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو آج اپنے مالی معاملات کے حوالے سے اچھی خبر مل سکتی ہے جو لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں۔ آج کا دن کئی حوالوں سے اچھا رہے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ خاموشی سے اپنے ہدف کی جانب بڑھیں، کسی کو بتائیں گے تو کام درمیان میں رہ سکتا ہے۔ رکاوٹ آ گئی تو پھر کافی دن خراب ہو گئے اور غصہ بھی کم کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج اچھا دن ثابت ہوگا۔ مالی حوالے سے آپ جس مشکل میں تھے، ان شاءاللہ اس سے نکلنے کی خبر ملے گی جو لوگ بندش وغیرہ میں تھے وہ بھی آج آزاد ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اضافی بوجھ ان شاءاللہ کم ہوگا۔ آج کچھ رقم بھی مل سکتی ہے، آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبر بھی آ سکتی ہے۔ آج دوپہر کے بعد صورت حال شاندار ہو جائے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
لوگوں کی باتوں میں آکر بار بار اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں۔ اس طرح تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ آپ کو سوچ سمجھ کر اور خاموشی کے ساتھ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کیوں چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں، حالات جس قدر بھی خراب کیوں نہ ہوں آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اس وقت آپ کا ستارہ پاور میں ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
عزت والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ خواتین خاص طور پر اپنی عزت وغیرہ کی حفاظت کریں اور جو لوگ دوستی کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں، فوراً واپسی کر لیں تو بہتر ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے ایک مسئلے کا حل تو کسی وقت مل جائے گا اور کسی طرف سے غیبی مدد بھی بہتری دے گی۔ آج کا دن پھنسا ہوا ایک کام کرنے میں بحکم مدد گار ہوگا، ان شاءاللہ
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو ایک نامعلوم مقام سے بڑی اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ اور جس کام کے پیچھے کافی دنوں سے بھاگ رہے تھے وہ بھی ہو سکتا ہے۔ آج بڑا خصوصی دن ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی قسم کی مشکل میں تھے اور ان کو کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ وہ آج شام تک اس سے نکلنے کی خبر سن لیں گے اور کل کے بارے میں کچھ ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے معاملے میں جس قدر آپ لاپروا ہو رہے ہیں۔ وہ کچھ اچھی علامت نہیں ہے۔ اب صورت حال کے مطابق نظر بھی رکھنی ہے اور قدم بھی اٹھانا ہے، بے پروا مت ہوں۔