برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو جن لوگوں سے خطرہ ہے وہ بحکم اللہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے آپ فکر مند نہ ہوں۔ آج کئی معاملات میں جاری ٹنشن کم ہونے کی امید ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ اپنی الجھن کا خاتمہ اپنی نیت کے ساتھ رکھیں یہ ٹھیک ہو گی تو توبہ سے کام لے کر چلیں گے تو ان شاءاللہ ہر بلا آپ سے دور رہے گی اور کچھ نقصان بھی نہ ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی کافی دنوں سے جاری ایک بڑی کوشش اب کامیابی سے ہمکنار کرے گیا ور مالی طور پر بھی کچھ فائدہ حاصل ہونے کا امکان موجود ہے۔ لیکن اپنوں سے ناراضگی بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ نے اپنے دل کو صاف رکھا ہے اور اس کا انعام تو صرف میرا اللہ ہی دے سکتا ہے۔ دوسروں سے امید مت لگائیں مخالفین چاہ کر بھی آپکا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن افراد کو روز ار میں مشکلات کا سامنا ہے وہ بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھنا شروع کر دیں اور فی الحال ابھی کسی اور جانب رسک لینے کی کوشش نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

حالات ضرور بدلیں گے ان شاءاللہ آپ اپنے دل سے وہم کو نکال دیں اس وقت کسی بھی بندش میں نہیں ہیں۔ سب اچھا ہے اور آج تو کوئی اہم خبر بھی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو آج صبح سے ان شاءاللہ بہتری کی خبریں ملیں گی آپ جس بھی طرف پیش قدمی کا ارادہ رکھتے ہیں اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ بڑا اہم دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن افراد کو کسی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے وہ امید ہے اب جلد اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔ آج سختی میں کچھ کمی واقعی ہونا شروع تو ہوئی ہے ابھی دن باقی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک اہم سلسلہ بنتے بنتے رک جانے کا امکان ہے اگر صبح ہی صدقہ دے کر چلیں گے تو کچھ بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ آج کا دن مالی حوالے سے اہم ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اس وقت آپ نشانے پر ہیں اور آپ کی بات کو کوئی نہیں سمجھے گا بہتر ہے کہ چند دن تک خاموشی اختیار کی جائے ورنہ آپ کے اپنے ہی بالکل بدل جائیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

نوکری میں بہتری اور جگہ سے بھی آفر آنے کا امکان ہو سکتا ہے آپ کی مالی پوزیشن میں بہتری آنے کا چانس بھی ہے اور بلاک رقم واپس بھی آ سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اہم اور اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے اگر سستی اور لاپرواہی نہ دکھائی تو آپ مستقبل کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت کر سکتے ہیں۔ آج کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔