برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی جلد بازی کسی نقصان کی طرف نہ لے جائے، بس یہ خیال رہے۔ ان دنوں ویسے بھی آپ کی سخت نگرانی ہو رہی ہے اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو بہت قریبی ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو آج کسی طرف سے کوئی سخت خبر ملنے کا خطرہ ہے۔ برداشت تو کرنا ہے کیونکہ اس وقت غصہ کرنا بے حد خطرناک ہوگا اور مخالفین بھی یہ چاہتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

عزت و ذلت سب میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ پھر کس بات کا خطرہ۔ آپ اپنے سارے معاملات سپرد اللہ کر دیں وہ سب اچھا کر دے گا۔ خود سے پیش قدمی نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کا دن اہم اور کسی بڑی خبر ملنے کے حوالے سے بڑا اچھا رہے گا۔ آپ جس بھی کوشش میں تھے۔ وہ آپ کو اب کامیابی کے قریب لے آئے گی اور نقصان کا ازالہ ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو اس وقت کسی بھی معاملے میں بڑی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ آپ کی جلد بازی خطرناک ہوگی۔ تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

نوکری میں بہتری ملنے کی امید ہے اور روزگار میں آمدن بھی بڑھے گی۔ جو لوگ کافی دنوں سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ وہ اب بحکم اللہ اس میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ نے کیوں اپنے سر پریشانی سوار کر رکھی ہے۔ زائچہ تو بتا رہا ہے کہ کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے۔ آج تو اچھا دن ہے۔ فکر مند نہ ہوں۔ اپنے روزگار پر توجہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی بھی شخص کی باتوں میں آکر ڈر ہے کہ کوئی غلط قدم نہ اٹھا لیں اور بنی بنائی بات بگڑ جائے۔ آج عقل سے کام لیں تاکہ آپ کو مستقبل میں کوئی نقصان نہ ہو۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن افراد نے اپنی جگہ تبدیل کرنی ہے۔ وہ سو بار سوچیں۔ جلدبازی میں کوئی غلط قدم نہ اٹھا لیں۔ ابھی موقع ہے، آرام سے فیصلہ کریں۔ حالات خراب نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کا دن اچھا ہے۔ آپ جس بات کی وجہ سے کافی دنوں سے پریشان تھے۔ اس کے حل ہونے کا وقت قریب ہے۔ اس وقت تو مشکل سے ان شاءاللہ نکل جائیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جب کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا ہو تو پھر استخارے کی مدد لینی بہتر رہتی ہے۔ آپ بھی ایسا ہی کریں، ورنہ خاموشی سے دو تین یوم گزارنے کی کوشش کریں تو بہتر رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو جس طرف سے کچھ ملنے کی امید ہے وہ اب پوری ہونا مشکل لگتی ہے۔ بہتر ہے کوئی دوسرا راستہ بھی تلاش کر لیا جائے، تاکہ بعد میں دکھ نہ ہو۔