برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ سیدھے اور صاف راستے پر چلتے رہیں اور ناجائز رزق غیر سے دور بھی رہیں۔ ان شاءاللہ پھر سب کچھ آپ کے لئے اچھا ہی ہوگا۔ اب بندش سے بھی نکل آئے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج اچھا دن ہے۔ صبح سے ہی اچھی خبریں ملنے کی امید اور ایک رکا ہوا کام ہونے کی اطلاع ملے گی جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے، ان شاءاللہ وہ نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

مت بولیں کہ آپ کی بات پکڑی جائے گی۔ اس وقت کوئی آپ کی سمجھنے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہے۔ اس لئے خاموشی سے اپنا وقت گزاریں اور اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو معاملات بھی خراب محسوس کر رہے ہیں۔ امید تو ہے کہ اس میں بہتری آ جائے گی اور آپ پھر سے ایک بار اچھی پوزیشن میں آ جائیں گے، بہرحال آج ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

بڑی تیزی سے حالات بدل رہے ہیں اور اس میں امید تو ہے کہ آپ کے لئے بہت کچھ ہے، لیکن آپ اس سے بالکل بھی فائدہ اٹھانے کے چکروں میں نہیں، خدا کے لئے اپنا سوچیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنے دل کو لگام ڈالیں یہ ایک مرتبہ پھر بے قابو ہو رہا ہے۔ اس وقت آپ آزمائشی پوزیشن میں ہیں۔ کوئی بھی جذباتی فیصلہ آپ کے لئے بڑی مشکل کھڑی بھی کر سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اللہ پاک آپ کو اپنے معاملات میں آسانیاں عطا فرمائے۔ بس تھوڑی سی محنت اور ہمت کی ضرورت ہے۔اب حالات بڑے شاندار انداز سے بدلنے والے ہیں وہ بھی جلد۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک بڑی پریشانی سے نجات ملنے کی امید روشن ہے اور جو کام کافی دنوں سے رکا ہوا تھا وہ بھی اب جلد آپ کے حق میں ہونے کو ہے۔ بس وہم سے دور رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج آپ کو ایک پرانے کام میں فائدہ ملنے کا امکان موجود ہے جو لوگ کافی دنوں سے کسی طرف سے پیسوں کے انتظار میں تھے۔ ان کی مراد پوری ہونے والی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج دوپہر کے بعد مشتری اور شمس کا ملاپ آپ کے لئے کئی کاموں میں بڑا ہی فائدہ مند رہے گا۔ اور آج وہ کام بھی ہو سکتا ہے یا چانس ہو گا جو بڑا ہی مشکل تھا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

دوسروں کے معاملات سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں۔ آپ ان دنوں ویسے بھی حاسدین کی نظروں میں ہیں۔ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑی مشکلات لا سکتی ہیں، صدقہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو رکاوٹ ہے وہ آج شام تک دور ہو جائے گی اور ایک خوشی کی خبر بھی آنے کی امید ہے۔ آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کو اولاد کے حوالے سے بہتری ملنے والی ہے۔