برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

بار بار کہا جا رہا ہے کہ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیں، آپ کو رسک لے لینا چاہئے،امید ہے اس میں آسانیاں ملیں گی۔ ستاروں کی جو چال ان دنوں بنی ہوئی ہے پہلے کبھی نہ تھی اور جو لوگ ابھی بھی اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ہیں وہ ضرور استخارے کی مدد لیں تاکہ رکاوٹ کی اصل وجہ معلوم ہو سکے ورنہ سچی توبہ کر کے معاملات ٹھیک کر لیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ان شاء اللہ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

سورۃ القلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ لینا بے حد ضروری ہے۔جو بھی بدنظری اور دیگر نحوست کے اثرات ہیں وہ ان شاء اللہ ضرور ختم ہو جائیں گے۔ ابھی آزمائشی وقت چل رہا ہے۔ اس لئے ہر طرح کے رسکی کاموں سے دور رہنے کا مشورہ ہے اور حسبِ توفیق صدقہ بھی لازمی دیں۔ ضروری ہے۔ خواہشمند افراد ابھی رشتے وغیرہ کے معاملے کو مؤخر کر دیں تو بہتر ہے۔ جلد بازی نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جب تک زحل آپ کے زائچے میں بیٹھا ہوا ہے بلا وجہ کی مشکلات تنگ کرتی رہیں گی اور دوسروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے سے بھی گریز کریں۔اپنوں کے ساتھ اگر اب تعلقات بگڑے تو پھر برسوں ان میں بہتری نہیں آئے گی اس لئے سوچ سمجھ کر چلیں۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ دیں۔ جو ملازمت پیشہ افراد اپنی جگہ سے ہٹ گئے ہیں وہ سورۃ مریم کی تلاوت بھی دن میں ایک بار ضرور کریں اور غصہ کم سے کم کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ عرصہ دراز سے نوکری کی تلاش میں ہیں ان کے لئے اب خوشخبری ہے اور جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بھی اس کی ابتداکر سکتے ہیں۔ سفر کرنے والوں کے لئے ابھی مشکلات اور رکاوٹیں ہیں وہ صبر سے کام لیں۔ جن افراد نے قرض دینا ہے اس کے لئے قدرتی وسائل پیدا ہوں گے اور جو اپنے کسی کام کے لئے پیسوں کا انتظار کر رہے ہیں ان شاء اللہ ان کی ضرورت بھی ضرور پوری ہو گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مشتری زائچے میں آ رہا ہے اور تین یوم کے بعد زائچے کی صورتِ حال ہی بدل جائے گی۔ اب بحکم اللہ وہ کام بھی ہو جائے گا جو کبھی نا ممکن دکھائی دیتا تھا۔ گھر میں رزق کی آمد گھریلو ٹینشن کو بھی دور کرنے میں مدد گار ہو گی اور جوائنٹ فیملی والوں کے درمیان بھی وراثتی امور طے پا جائیں گے۔ بعض الگ رہائش بھی لینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ یہ ہفتہ کافی حد تک آپ کے سر سے بڑے بوجھ اُتار دے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو صورت ِحال اب بنی ہوئی ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ ستاروں کی چال مکمل طور پر آپ کا ساتھ دے رہی ہے۔ آپ اللہ پاک کا نام لے کر جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔ ان دنوں رشتے کی بندش بھی ٹوٹ گئی ہے اور روز گار میں جو بلاک پن آ رہا تھا، وہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے دن آپ کی زندگی میں خوشیوں کا پیغام لے کر آئیں گے۔ بس اپنی نیت کو صاف رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ اپنے معاملات چیک کریں جب بھی اپنے راستے سے ہٹ کر چلے اور دل میں فتور آیا آپ کو نقصان ہی ہوا اور بار بار اس عمل سے گزرتے رہے۔ اب بھی صورتِ حال ایسی ہے۔ آپ نے اگر سچے دل سے توبہ کر کے اپنے معاملات ٹھیک کر لئے تو پھر آپ کو روحانی طور پر وہ فائدہ حاصل ہوگا جس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ نماز پر توجہ دیں اور حقوق العباد کے سارے معاملات فوری ٹھیک کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

خانگی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں اور آپ کا ایک اچھا وقت ضائع کر رہی ہیں۔ آپ کو جیسے تیسے ان معاملات سے فوری پیچھے ہٹ جانے کا مشورہ ہے اور صرف اپنے روزگار پر توجہ دینا ہوگی۔ اس وقت قدرت مہربان ہے۔ آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی، مگر یہ آپ کے اوپر ہے کہ آپ کس طرح اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مگر اب وقت ضائع کرنا خطرناک ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

صرف اپنے دل کے معاملات میں پڑے ہوئے ہیں، کسی دوسری چیز کی پرواہ ہی نہیں ہے۔ ایسا کب تک چلے گا،کامیابی تو دل کے معاملے میں ہرگز نہیں ملے گی بلکہ دل ٹوٹ جائے گا۔ دوسری طرف سے دھوکا ملنے کا واضح امکان دکھائی دیتا ہے۔ آپ کو وارننگ ہے فوری طور پر اپنے معاملات ٹھیک کر لیں۔اس ہفتے جو آفر ملے اس پر غور کریں۔ غیروں پر بھروسہ مت کریں اور اپنے مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دل کے معاملات آپ کے ہاتھوں سے بھی نکلتے جا رہے ہیں۔ آپ بالکل بے بس ہو رہے ہیں۔ اگر معاملات ایسے ہی چلے تو پھر بہت کچھ ہاتھوں سے نکل جائے گا اور جہاں سے چلے تھے دوبارہ وہیں آکر کھڑے ہو جائیں گے۔ اس لئے اپنے معاملات فوری طور پر ٹھیک کریں۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ دیں، توبہ کریں اور نماز تو پڑھنی ہے چاہے جو بھی حالات ہوں۔ یہ ہفتہ روز گار پر خصوصی توجہ مانگ رہا ہے اب لاپروائی نہیں کرنی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

پارٹنر شپ سے گریز کریں اور جو لوگ پہلے سے کر رہے ہیں وہ سارے معاملات پر نظر رکھیں۔ آپ کی لاپروائی آپ کے لئے بڑے مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔مزید سرمایہ کاری نہ کریں اور نا ہی اپنی موجودہ نوکری و رہائش کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ میرے اللہ نے چاہا تو چند ہی دنوں میں اسی جگہ فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ ہفتہ خاموشی سے گزارنے اور قانونی معاملے سے بھی دور رہنے کا مشورہ دیتاہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

19 مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کریں،میرے اللہ نے چاہا تو ہر اس معاملے میں کامیابی ہو گی، جو دل میں ہے اور جس کے لئے نیت نیک ہو گی۔ خواہشمند افراد کا من پسند جگہ رشتہ طے ہو سکتا ہے۔ عرصہ دراز سے شادی میں جو رکاوٹ محسوس ہو رہی تھی وہ ٹوٹ گئی ہے،خوشخبری ملنے والی ہے۔ اولاد کے حوالے سے بھی سر سے بڑا بوجھ اترتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔