برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنی گھریلو یا شادی شدہ زندگی میں تبدیلیاں لانے کی کوششوں میں مصروف ہو سکتے ہیں۔آپ کو آج اپنے دوست احباب کے ساتھ گپ شپ کرنے کے مواقع بھی میسر آ سکیں گے۔آپ کو دوسروں کی باتیں سننے کا حوصلہ ہی پیدا نہیں کرنا چاہئے بلکہ انہیں بولنے کا موقع بھی فراہم کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے دلی جذبات کا واضح اظہار کر سکیں۔اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی بھی خاتون سے بحث و تکرار میں ملوث ہونے کی کوشش نہ کریں بلکہ مصلحت پسندی سے کام لے کر اپنا دامن بچائیں۔اگرکوئی ایک بھی فردآج آپ سے اختلاف رائے کااظہار کرے تواسکابرا مت منائیں۔آج آپکی پیارکرنے کی صلاحیت حیران کن حدتک دوسروں کو متاثر کر سکے گی۔

برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہو سکتی ہے جسے آپ نے ایک طویل عرصہ کے بعد دیکھا ہوگا۔آج ممکنہ طور پر آپ کو کسی تقریب میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔آج آپ کو خاص طور پر اپنی پیار محبت بھری زندگی کی جانب متوجہ رہنا ہوگا اور ایمانداری کے ساتھ اپنی غلطیوں کو قبول کرنا ہوگا۔ آپ کواپنی مالی حالت میں بہتری کے لئے پریشان نہ ہونا چاہئے اور اپنے دل کا غبار نکالنے کے لئے اپنے پیاروں سے دل کھول کر باتیں کرنی چاہئیں۔آج کسی بھی صورت میں دوسروں کے کندھے پررکھ کرفائرکرنے سے گریز کریں اور بلاخوف وجھجک اپنامقصد بیان کرکے خودکوکامیاب بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنے گھر میں تبدیلیاں لانے اور اسے بنانے،سنوارنے یا سجانے کے مواقع میسر آ سکیں گے۔اپنے گھر کی کسی بھی قسم کی آرائش و زیبائش بھی کر سکیں گے۔ بہت سے معاملات کو حل کرنے میں اپنے دوست احباب کی مدد حاصل ہونے سے آپ کے حوصلے جوان رہیں گے اور جذبے توانا ہوں گے۔آج آپ جو کرنا چاہتے ہیں اسے آنے والے کل تک کے لئے مت چھوڑیں۔آپ کا کوئی سینئر رشتہ دار اپنی تجاویز اور اپنے تبصروں کی وجہ سے آپ کو اس حد تک بے چین کر سکتا ہے کہ آپ اپنے تعلقات کی پرواہ کئے بغیر اس سے لڑائی جھگڑا بھی شروع کر سکتے ہیں ذرا احتیاط کرتے ہوئے اپنے آپ کو سنبھالیں کہ اسی میں فائدہ ہے۔

برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کے منصوبے بہت بڑے ہونے کی وجہ سے کئی گھریلو امور ملتوی ہو سکتے ہیں لیکن آپ کو کوشش کرکے اپنے مختلف مگر اہم گھریلو امور کو نمٹانا چاہئے۔اپنے معاملات میں آپ کو اپنے پیاروں کی مکمل حمائت حاصل رہے گی۔آپ کو کسی منافع بخش کاروبار کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی جبکہ کسی قسم کا معاہدہ کرکے آپ فائدہ کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔آپ کو سرمایہ کاری کرنے اور اپنے مالی مفادات کا دائرہ اثر وسیع کرنے کی ضرورت کا احساس پیدا ہو سکے گا جس کے بعد ہی آپ کوئی عملی قدم اٹھا سکیں گے لیکن آپ کو کسی صورت بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ورنہ معاملات بے قابو بھی ہو سکتے ہیں۔

برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے بہت سے اہم اور تعمیری آئیڈیاز کو اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ باہمی گفتگو میں زیر بحث لا سکیں گے۔آپکو اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون کی مالی اور اخلاقی مدد حاصل ہونے سے اپنے مالی معاملات کو مستحکم بنانے میں خاصی مدد حاصل ہو سکے گی اور اسی کی بنیاد پر اپنے بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی بھی باآسانی کر سکیں گے ۔آج کا دن کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کیلئے بہترین ثابت ہو سکے گا لیکن اگر اپنے ماضی کے تجربات کو بروئے کار لانے کا موقع ملے تو نتائج یقینی طور پر بہت شاندار ہو سکیں گے۔آج آپ کو خاص طور پر اپنے پیاروں کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہوگا تاکہ اپنے آپکو جذباتی لحاظ سے مطمئن کر سکیں۔

برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنا شیڈول بے حد مصروفیت والا نہ بنائیں کیونکہ اس پر عمل کرنے کے امکانات خاصے کم ہیں۔آج صبح سے ہی آپ اپنے پیاروں کی مشکلات میں کمی لانے کی کوششوں میں مصروف ہو سکتے ہیں جبکہ آپ کے لئے ان کے مسائل سے نبردآزما رہنا بھی ضروری ہوگا۔اصل میں آج کا دن اپنی خاندانی مالی حالات کی بہتری کے لئے کام کرنے کے لئے بہت اہم ثابت ہوگا اور آپ بھی یقینی طور پر ایسے ہی معاملات مین مصروف ہوں گے۔اپنے تمام امور میں اپنی وجدانی کیفیات پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہوئے اپنے عملی اقدامات کی بنیاد رکھیں تاکہ کسی بھی کامیابی کے بارے میں آپ کو ذاتی خوشی نصیب ہو سکے ۔

برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو کسی قسم کی مقابلہ بازی اور دوسروں کا چیلنج کرنے والی مصروفیات میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔اگر آپ کو مواقع میسر آ سکیں تو اپنے دن کا پیشتر حصہ اپنے پیاروں کی معیت میں گزارنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنی پیار بھری زندگی کو نیا رخ دینے کے لئے آپ کوئی اہم اور دورس نتائج کا حامل فیصلہ بھی کرنا ہوگا۔کسی قریبی فرد کے خلوص اور پیار سے آپ بہت مطمعن اور پرسکون ہو سکیں گی۔شام میں اپنے دوستوں کے ساتھ میل ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔لیکن ایسے اچھے حالات میں آج کچھ معاملات تاخیرطلب یا حل طلب بھی ہو سکتے ہیں اس لئے انکے بارے میں غصہ نہ کریں آپکے دوست آپکی مددکرنے کوتیارہوں گے۔

برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ ہمہ وقت اپنے پیشہ وارانہ اہداف کے حصول میں مصروف رہنے کی وجہ سے اپنے جذباتی معاملات کو نظر انداز کرنے کا باعث بن سکیں گے جبکہ آپکے پیاروں کو وقت اور توجہ نہ دینے کی شکائت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔اصل میں آج کا دن کسی بھی قسم کی کاروباری مصروفیات کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکے گاکیونکہ ایسا کرنے سے آپ اپنی رقم کا نقصان کرنے کے خطرے سے بھی دوچار ہو سکتے ہیں۔آپ کو اپنے معمولات اور اپنے فرائض کی دائیگی کے علاوہ کچھ نہیں سوچنا چاہئے اور اپنے توجہ کو مزید آرام کرنے کی جانب مبذول رکھ کر ہی اپنے آپ کو پرسکون بنانا چاہئے۔

برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کے پاس کام کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہوں گے لیکن آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کو سر پر سوار نہ کرنا چاہئے۔مجموعی طور پر آپ اپنی ذاتی حالت میں بہترین اور مثبت خیالات کے حامل ہوں گے اس لئے اپنے آپ کو پریشان نہ کریں۔اگر آپ کو کسی قسم کی کوئی بھی مشکل محسوس ہو گی تو اس کا تعلق آپ کی زبان دانی یا عمدہ گفتگو نہ کر سکنے کی صلاحیت سے ہو سکتا ہے اس لئے اس جانب خاص توجہ دیں۔اپنے باقی معاملات کی نسبت آپ کو اپنے پیار محبت کے معاملات کی جانب خاص توجہ دینی ہوگی مگر اس سے یہ نتیجہ مت اخذکریں کہ کوئی بڑاوعدہ آپ ان سے لے سکیں گے۔

برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے کاروبار کو مزید ترقی دینے کے لئے بہتر ثابت ہو سکے گا جس کی وجہ سے اپنے دلیرانہ اقدامات کو عملی شکل بھی دے سکیں گے۔آپ کا جوش و جذبہ اس قدر بلند ہوگا اور آپ کا اعتماد اس قدر مضبوط ہوگا کہ آپ جو بھی کریں گے آپ کے راستے میں کوئی چیز حائل نہ ہو سکے گی۔اس کے علاوہ آپ کے اپنے پیاروں سے تعلقات مزید مضبوط ہونے کے علاوہ بہترین کیفیات کے حامل بھی ہوں گے۔آپ کو ہر حال میں حقیقت پسندی سے کام لے کر آگے قدم بڑھانا ہوں گے اور کسی بھی صورت میں اپنی قیاس آرائیوں اور دوسروں کے بارے میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات سے اپنے آپ کو بچانا ہوگا۔

برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا
آج کا دن آپ کے لئے اپنے دوست احباب سے میل ملاقات کرنے یا کسی قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے موافق یا مددگار ثابت نہ ہو سکے گا۔اس لئے ایسے امور سے اجتناب کریں۔اپنے معمولات یا ذاتی زندگی میں تبدیلیاں لانے کی کوششوں کو شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھا جا سکتا ہے لیکن آپ کے پیار محبت کے معاملات میں سب کچھ بہتر ہوگا۔آج آپ کو اپنے پیشہ وارانہ اہداف کی جانب خاص طور پر متوجہ رہنا ہوگااور موجودہ مصروفیات کی وجہ سے آپ کو اپنے اہدف کی تکمیل کے لئے خاص تگ و دو کرنی ہوگی جبکہ آپ کی لگن اور عزم آپ کو رکاوٹوں پر قابو پانے میں مددفراہم کر سکیں گے۔

برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنے کاروباری معاملات میں کامیابی میسر آ سکے گی جبکہ اپنے گھریلو معاملات کو بھی باآسانی نمٹا سکیں گے۔آپ کی کامیابیوں کو آپ کی جانب سے اپنائی گئی تبدیلیوں کے زاویہ نگاہ سے ہی دیکھا جائے گا جبکہ آپ کی کاوشوں کو سراہا بھی جائے گا لیکن ممکنہ طور پر آپ کسی دوسرے نقطہ نظر کو بھی اہمیت دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آپ کو کسی طرح سے بھی نئی ذمہ داریوں کو نہیں قبول کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح سے بہت سے معاملات کو ایک ساتھ نمٹانا آپ کے لئے مشکل ہو سکے گا۔آج آپ کی ملاقات کسی ایسے خاص فرد سے ہو سکتی ہے جسے ملنے کو آپ بہت شائق تھے اور آج آپ کی خواہش حقیقت میں بھی بدل سکتی ہے۔