برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
وقت کو بالکل بھی ضائع مت کریں جو بھی کچھ مل رہا ہے صبر شکر کر کے اس کو تو قبول کریں۔ اللہ نے چاہا تو آگے چل کر اسی میں بہتری ملتی چلی جائے گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ پٹری پر چل ہی نہیں رہے کافی دنوں سے غلط راستے پر اور غلط مشورے پر چل رہے ہیں۔ اس وقت ذرا سی غلطی مزید معاملات خراب کر سکتی ہے خیال کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روحانی طور پر خود کو جس قدر جلد مضبوط کر لیں گے اتنا ہی بہتر رہے گا۔ نماز پر توجہ دیں اور زیادہ سے زیادہ وضو میں رہنے کی کوشش کریں۔ غنیمت سے خود کو دور رکھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو آج دوپہر کے بعد کسی اہم کام میں کامیابی کے امکانات روشن ہو جائے گے۔ اس وقت جو پریشانی ہے۔ وہ چند گھنٹوں کی مہمان بن گئی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی باتوں میں آکر اپنے رساتے کو بدلنا چاہ رہے وہ غلط کر رہے ہیں جب راستہ تبدیل ہونا ہوگا تو اللہ پاک اس کے اسباب بھی خود ہی پیدا فرما دیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج زائچہ دوپہر کے بعد کچھ تبدیلی کے اشارے دے رہا ہے ممکن ہے کہ مالی معاملا بھی اسی میں ہو اور رہائش کے متعلق بھی کچھ بہرحال آج چوکنا ضرور رہنا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کسی مشکل میں لگتے ہیں اور کوئی بڑا فیصلہ بھی نہیں کر رہے جب تک ایسا نہیں کریں گے اس سے نہیں نکل سکتے اور اپنوں کی لگائی آگ بھی اب بڑھ سکتی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد نے اپنے لئے روز گار کے حوالے سے بڑھے ہی مشکل دن دیکھیں میں وہ اب ان شاءاللہ غیر متوقع طور پر بہتری دیکھ سکیں گے۔ آج سے صورت حال بدلنا شروع ہو گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بلاک رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے اور نئی جگہ سے بھی خبر آ سکتی ہے جو لوگ اپنی اولاد کے مستقبل کے حوالے سے پریشان تھے ان کا نیا سلسلہ بھی بن سکتا ہے ان شاءاللہ۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
رکے ہوئے کام چل سکتے ہیں مگر اب کے نئے انداز سے بات ہو گی نیا سلسلہ نئے انداز سے زندگی کو چلانے میں مددگار ہوگا اور گھر کی تبدیلی کے حوالے سے بات سامنے آئے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی خانگی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ بس صبر کریں اگر بولیں گے تو بھی بات ان کے خلاف ہی جائے گیا ٓج غصہ تو آ رہا ہے مگر برداشت بھی کرنا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
قانونی معاملات انکوائری مقدمے وغیرہ میں پھنسے ہوئے لوگ آزاد ہو سکیں گے اور جن پر کسی چیز کا اثر ہے وہ بھی ان شاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔