برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اچھا دن تو ہے مگر ابھی عملی قدم نہیں اٹھا جس دن ایسا ہوگا وہ کامیاب دن ہوگا۔ اب حالات کے مطابق خود کو بدلنا ہے بے حد ضروری ہے وہ بھی جلد۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت روزگار کے حوالے سے اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کو اس میں ضرور بہتری دیں گے، مگر حالات کی خرابی آپ نے کی ہے خود کو بھی ٹھیک کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج ان شاءاللہ کچھ اچھا ہی ہونے والا ہے۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کو اپنے نیک مقصد میں آسانیاں دیں گے اور ضرورتیں پوری ہوں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے اگلے دو تین یوم میں اس حوالے سے خوشخبری مل سکتی ہے اور جن افراد نے کاروبار کو دیکھنا ہے۔ وہ زبردست بہتری لے سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی اپنی صحت کی خرابی بلاوجہ کی ٹینشن اور دوسروں کی باتوں کو دماغ پر سوار کرنا ہے۔ آپ بے فکر ہو جائیں۔ غور کریں تو اردگرد کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کافی دنوں کے بعد آج سکون کا سانس نصیب ہوگا، جیسے آپ کسی مشکل میں سے نکل گئے ہوں اور بحکم اللہ ایسا ہی ہے۔ امید ہے کہ اب روزانہ کی بنیاد پر بہتری ملے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

رب مہربان تے جگ مہربان۔ آپ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں وہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا۔ ان دنوں کسی کا جو کام آپ کے ذمہ ہے وہ ضرور کرکے دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اللہ نے چاہا تو آپ کو ابھی خبر ملے گی جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے حوگا جن افراد نے کافی عرصہ بے روزگار میں گزارہ ہے وہ اب سکون میں آ جائیں گے، ان شاءاللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جس بھی کام کو آج اچھی نیت سے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ ان شاءاللہ ضرور ہو جائے گا اور کچھ رقم ہاتھ میں آنے کا امکان بھی روشن دکھائی دیتا ہے۔