برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے۔ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے۔ اس سے نکلنے کا موقع ملے گا، جو لوگ روگار تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی انتظار کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج آپ کے لئے کسی طرف سے خوشی کی خبر آ سکتی ہے اور جس کام میں رکاوٹ تھی وہ بھی دور ہوگی۔ اب بالکل بھی پریشانی کی کوئی بات نظر نہیں آ رہی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان میں ان شاءاللہ دوپہر تک ہی اس سے نکل جائیں گے۔ آج ہونے والی اہم پیش رفت میں آپ کے لئے کافی کچھ بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو کسی قسم کی مالی ضرورت کا انتظار تھا وہ امید ہے کہ آج پوری ہو جائے گی اور جس بھی طرف سے خطرہ محسوس ہو رہا تھا وہ بھی دور ہونے والا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

چند دنوں تک مکمل ہر معاملے میں خاموشی اختیار کریں۔ یہ آپ کے حق میں بہتر ہے اور جو لوگ بولیں گے وہ خود مشکل کو دعوت دیں گے اس لئے خیال کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کا دن اہم ہے۔ آپ کو دوپہر تک ہی اپنی مشکلات میں کمی کی نمایاں خبر مل جائے گی اور کچھ سخت فیصلے بھی متوقع ہے جو آپ کے لئے بے حد ضروری ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ اپنے معاملات سیدھے کرنے کے چکروں میں غلط راستے کا انتخاب مت کریں جو شرعاً سیدھا راستہ ہے صرف اس کو پکڑیں۔ حالات اب پہلے جیسے نہیں رہے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن افراد نے روزگار کے حوالے سے مشکل دن گزارے ہیں وہ اب جلد اچھی خبریں سن سکیں گے اور حالات تیزی سے بدل کر ان کے حق میں بھی ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج اچھا دن ہے۔ کوئی کام بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور جن مشکلات نے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ ان سے بھی نجات ملنا شروع ہو گئی ہے۔ آپ کو بس نظر رکھنی ہوگی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کوئی تو کام ایسا کر لیں جس میں آپ اپنی مرضی شامل کریں۔ کب تک دوسروں کے اشاروں پر چل رہیں گے لوگ مطلب پرست ہیں۔ اپنے مقاصد کے لئے آپ کا استعمال کرتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اگر آپ انجان جگہ سے مدد کے انتظار میں ہیں تو اپنی توکل اتنی مضبوط کرلیں کہ وہ مدد قدرتی طور پر آپ کو مل کر رہے، توکل کی کمی سے ہی کامیاب نہیں ہو پا رہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جن لوگوں نے ماضی میں دھوکا کھایا تھا۔ اب وہ دوبارہ آپ کے قریب ہونے کی کوشش میں ہیں، بچ کر چلیں اور آج خاص طور پر اپنی عزت اور مال دونوں کی حفاظت کریں۔