برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ذہنی طور پر ٹھیک محسوس نہیں کر رہے۔ جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو اور ایک کے بعد ایک پریشانی بھی تنگ کر رہی ہے۔ اس لئے آپ سورة قلم کی آخری آیات پڑھا کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت آپ سچے ہو کر بھی دوسروں کے سامنے جھوٹے ہیں۔ آپ کی بات کوئی ماننے کو تیار ہی نہیں ہے۔ آپ بس چند دن خاموشی اختیار کر لیں تو زیادہ بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں سے امید نہ تھی وہ بھی دھوکا دے جائیں گے۔ اس لئے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانے کی اشد ضرورت ہے اور اپنی زندگی میں اولاد کے لئے بھی فیصلہ کرنا ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جلد آپ کے حالات بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ اب زائچے میں کچھ بہتری تو آنا شروع ہو گئی ہے۔ اس لئے آپ کو ضروری فیصلے کرنا ہوں گے اور ثابت قدم بھی رہنا ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بھی طرف سے پیسوں کی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ ان شاءاللہ اب جلد اچھی خبر سن لیں گے۔ آج کا دن خانگی امور کے حوالے سے بھی بڑا ہی اہم رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ اپنے آپ کو روک کر رکھیں، کیوں دوسروں کے معاملے مداخلت کرتے ہیں اور پریشان ہوتے ہیں وقت کا تقاضا یہی ہے کہ چند دنوں تک مکمل خاموش رہا جائے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

مجبوری کے ساتھ کام کرنا پڑے گا اور حالات بھی قدرے آج ساتھ نہیں دے رہے۔ آپ کو جس بھی مشکل کا سامنا ہے۔ وہ ابھی چند یوم جاری رہ سکتی ہے۔ صدقہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اپنے ساتھ خود ہی زیادتی مت کریں۔ آپ کو جن مشکلات کا سامنا ہے وہ خود کی غلطیاں ہیں۔ اب آپ توبہ کریں اور پرانے سارے کام چھوڑ کر نئے انداز سے چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی ایک خواہش آج پوری ہونے کا امکان ہے اور کچھ پرانے معاملات بھی طے ہو سکتے ہیں۔ آج کا دن گھر میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ آج کل اپنی صحت کا جس قدر خیال رکھ سکتے ہیں ضرور رکھیں۔ جکڑن بھی محسوس ہوگی اور اس کا حل صدقہ بھی ہے اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد بھی بے حد ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو جو بھی مشکل تھی وہ آج ختم ہو گی۔ اور جس بھی طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہونے کا امکان موجود ہے وہ بھی فوری۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کیوں اس کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں جس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ بہتر ہے کہ پیچھے ہٹ جائیں اورصرف وہی کام کریں، جس کے بارے میں جانتے ہیں، رسک نہ لیں۔