برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کا دن آپ کی سوچ سے بھی زیادہ بہتری لا رہا ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے۔ اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں اور گھر میں جاری کشیدگی کا بھی خاتمہ ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی شکل میں گھیرے ہوئے ہیں وہ آج سے کافی حد تک ریلیف حاصل کرنا شروع کر دیں گے۔ آج کا دن مالی طور پر بھی بحکم اللہ بہتری لانے میں بے حد مدد گار ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک گھریلو مسئلہ آج درد سر بنا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ جو لوگ کسی بھی شخص کی باتوں میں آکر اپنے گھر میں فیصلے کرنے میں تلے ہوئے ہیں وہ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں عقل سے کام لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کسی بھی معاملے کو لے کر ہر ایک کے سامنے نہ رکھیں اور لڑائی جھگڑے والی بات ختم کرنے کی کوشش کریں۔ اس وقت ستاروں کی چال آپ کو وارننگ دے رہی ہے کہ نہایت سنبھل کر چلنا ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج ایک دلی مراد پوری ہو گی۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے پورے ہونے کا امکان روشن ہے۔ خاص طور پر روزگار کے امور میں بہتری والی پوزیشن دکھائی دیتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

دوستوں کی دوستی سے دور رہیں۔ زبردست وارننگ ہے بات کو سمجھنے کی کوشش کریں یہاں پر کوئی بھی اپنا نہیں ہے۔ سب آپ کے خلاف ہیں آپ کو کسی مسئلے میں گرفتار کروا دیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اللہ پاک کا شکر ادا کریں اس نے آپ کو مشکل سے نکال دیا ہے آج خوبصورت دن ہے جو آپ کی پریشانیاں کم کرے گا اور آپ کو اپنے مقاصد کے قریب بھی کرے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

صرف خانگی مسئلے سے دور ہو جائیں۔ سب کچھ خودبخود ٹھیک ہو جائے گا آپ کا ٹارگٹ صرف روز گار کا حصول ہونا چاہئے۔ اس میں آجکل آپ کے لئے بہت کچھ پڑا ہوا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دوستی یاری سے دور رہیں اور کوشش کریں کہ آج راز کی بات آپ کے دل سے نہ نکلے اگر ایسا ہوا تو مشکل میں آ سکتے ہیں۔ آج کا دن اپنے خون کے جائز استعمال کا بھی کہہ رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات یا مقدمے انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی قدرے اہم نظر آتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی کو اپنے معاملات میں آنے کی اجازت نہ دیں اور کسی کے اگر رشتے کی بات چل رہی ہے تو جلد بازی سے کام لینے کے بجائے تھوڑا صبر سے چلیں۔ آج کا دن مالی لحاظ بہتری دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

غصہ عقل کو کھا جاتا ہے آپ کیوں بار بار اپنے بنے بنائے معاملات خراب کر دیتے ہیں۔ اس طرح تو دوسرے کاموں مںی اُلجھے رہیں گے اور روز گار کا خانہ آپ کا انتظار کرتا رہے گا۔