برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جہاں سے امید لگا رکھی ہے وہ پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اور ان شاءاللہ آپ کی ضرورت بھی غیر متوقع طریقے سے پوری ہو گی۔ پریشان نہ ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ سب اچھا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ اولاد کے کسی معاملے کو لے کر پریشان ہیں۔ ان کو اس سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی اور آج نئے کام کرنے کے اسباب بھی دکھائی دیتے ہیں۔ آج کا دن کافی عزت سے بھی نوازے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کسی بھی الجھن میں کیوں نہ ہوں۔ اس سے نکلنے کا سبب بن سکتا ہے۔ آج کا دن آپ کی پریشانی کو بحکم اللہ حیران کن طریقے سے بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چھوٹی رقم بھی ضرور ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

قرض وغیرہ کے حوالے سے آج اچھا دن ہے۔ آپ کو اچھی خبر ملے گی اور آج نوکری پیشہ افراد بھی کافی بہتری میں آ سکتے ہیں جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے بڑا اچھا دن ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ صحت کے حوالے سے ستارہ رجعت کا شکار ہے۔ آج کا دن بلاوجہ کی ٹینشن کو ظاہر کر رہا ہے۔ آپ کی زبان سے آج درود پاک کا ورد جاری رہنا چاہیے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک بنا بنایا کام عین موقع پر جا کر خراب ہو سکتا ہے۔ اس لئے پہلے ہی اپنی انکھیں کھول کر رکھیں اور جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں۔ وہ صرف دو یوم اور صبر کرلیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

بندش والی کیفیت تنگ کر رہی ہے۔ اس لئے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکام ملتی ہے۔ آپ صدقہ دیں اور سورة قلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت بھی لازم کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

درد سر مسئلہ آپ کو تنگ کئے ہوئے ہے اور مخالفت کا بھی سامنا ہے۔ جو آپ کو تنگ کررہی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ چاروں قل پڑھ کر اپنے اردگرد حصار بنا لیں تاکہ کوئی کچھ نہ بگاڑ سکے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ آج نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں وہ ضرورت کریں مبارک دن ہے۔ ان شاءاللہ آپ کی مکمل رہنمائی ہوگی۔ آج کا دن مالی حوالے سے اچھا رہے گا۔ بس نماز کی طرف توجہ برقرار رہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کوئی ایسا شاٹ کٹ راستہ اختیار نہ کریں، جس میں آپ کو اچانک مال ملنے کا امکان دکھائی دیتا ہے۔ فائدہ تو کچھ نہیں ہوگا۔ الٹا مشکل میں پھنس جائیں گے۔ وارننگ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

خواتین ابھی چند دن اپنی صحت کا صدقہ دیتی رہیں اور اپنے گھریلو ماحول پر پوری توجہ دیں اور اس وقت مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے کا بھی مشورہ دیا جا رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک راستہ بند تو کیوں پریشان اللہ پاک اور سو دروازے کھول دیں گے۔ آج کادن اچھا ہے۔ آپ حالات پر توجہ دے کر رکھیں گے تو بہت کچھ حاصل ہونے کی امید نظر آتی ہے۔