برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ آجکل جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں اس کے لئے آپ کو مناسب پلاننگ کرنی ہو گی ا ور کوئی بڑا فیصلہ کرنا ہوگا تب ہی جا کر اس سے نجات ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کچھ دنوں تک روزانہ کے حساب سے صدقہ دیا کریں کچھ چیزوں کے زیر اثر لگتے ہیں اگر صدقہ دیں گے تو ان شاءاللہ ہر بلا ٹل جائے گی ان دنوں نظر بھی اتاریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ پہلے کافی دنوں سے اپنے کسی بھی معاملے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔ اب حالات بدلیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اضافی ذمہ داری کا بوجھ تو ہے مگر ان شاءاللہ ضرورتیں پھر بھی پوری ہوتی رہیں گی۔ ان دنوں بس اندرون خانہ کچھ سازشی سا محول ہے اس پر نظر رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

لاکھ نیکیاں کر لیں کسی کے ساتھ پھل تو صرف میرے اللہ نے دینا ہے۔ مگر آپ نے جن سے امید لگائیں گے وہ آگے سے آنکھیں دکھائیں گے۔ اس لئے خاموشی بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کے بارے میں کوئی لاکھ برا سوچ لے مگر جب میرا اللہ ہے تو پھر کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ وہ آپ کو ان شاءاللہ ہر مشکل سے نکال دے گا۔ بس توکل بھی تو کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ کسی کام کو بدلنا چاہتے ہیں میرے خیال میں وہ ابھی چند دن اور انتظار کر لیں ممکن ہے موجودہ جگہ پر ہی فائدہ مل جائے۔ آج بہرحال کچھ اہم خبر ضرور ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جس شخص نے آپ کو کسی حوالے سے اپنے وعدے پر پکا کر رکھا ہے اس کا ہرگز اعتبار نہ کریں دھوکا ہو سکتا ہے اور ابھی آپ کوئی رسک لے کر قدم نہ اٹھائیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کا دن آپ کو ان شاءاللہ کسی اچھی خبر سے نوازے گا اور آپ کے لئے روزگار کے حوالے سے بھی نئی صورتحال سامنے آئے گی۔ جو لوگ بندش میں تھے اب آزاد ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کسی بھی کام کو اپنے سر سوار مت کریں سب ہو جائے گا اور جس کو کرنا ہے وہ اپنے خوبصورت انداز سے کرے گا۔ آپ کو تو بس اس کا شکر گزار ہونا چاہئے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کے لئے اب راستے کھل تو رہے ہیں مگر ابھی بھی آپ خود کسی طرح کی پلاننگ نہیںکر پا رہے۔ اس لئے تمام حالات کا جائزہ لے کر اپنے لئے پلاننگ شروع کر دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کب تک دوسرں کے کہنے پر چلتے رہیں گے اپنے بارے میں سوچیں اچھا برا جو بھی ہے فیصلہ تو آپ نے کرنا ہے اور ضروری نہیں کہ ہر جگہ آپ اپنا حق چھوڑ دیں۔