برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اپنی سوچ کے انداز کو بدلیں۔ وقت صدا ایک سا نہیں رہتا اس کے ساتھ ساتھ خود کو بھی بدلنا پڑتا ہے۔ وقتی مشکل ہوگی مگر آگے چل کر صورت حال بہتر ہو سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

نحوست ختم ہونے میں ابھی دو یوم مزید لگیں گے جب عقرب اور زحل زائچے سے نکل جائیں گے ۔ ان دنوں آپ کثرت سے یاحیٰ یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

مشکلات ان شاءاللہ آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں اور جلد آپ بڑی اچھی پوزیشن پر آ جائیں گے۔ فکر مند نہ ہوں۔ اس وقت جو مل رہا ہے یہ بھی بڑی غنیمت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج دن اچھا ہے۔ دوپہر کے بعد اپنے معاملات میں کچھ بہتری کی خبریں آنا شروع ہو سکتی ہے اور جو لوگ ذہنی الجھن کا شکار تھے وہ اس سے نکل بھی جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے ان دنوں اپنے دل کو مضبوط کرنے کا مشورہ ہے۔ کچھ باتیں ایسی کان میں پڑیں گی ،جن سے دکھ ہو سکتا ہے جو گزر گیا اس کا کیا کریں، اب آگے کی سوچیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

حالات کمزور ضرور ہیں مگر اتنے خراب نہیں جس قدر سوچ رہے ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو جلد تمام مشکلات سے نکل آئیں گے۔ آج سے اس کی ابتدا ہوگی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

بحکم اللہ خوشی کی خبر آ جائے گی۔ آپ کو آگے پلاننگ کا موقع بھی نصیب ہو سکتا ہے اور گھر میں جاری کشیدگی بھی کم ہو سکتی ہے۔ بس اب خود کو بدلنے کا پروگرام بنائیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بار بار کہا جا رہا ہے کہ دو کشیوں کے سوار مت بنیں۔ اس طرح تو مشکل ہو جائے گی۔ اللہ پر بھروسہ بھی کریں وہ خود بخود وہ راستہ آپ کے سامنے لائے گا تو بہتر ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کسی بھی الجھن میں مبتلا ہیں تو آج ان شاءاللہ دیکھیں گے کہ کس طرح اس سے نکلتے ہیں۔ اس وقت ستاروں کی چال تمام انداز بحکم اللہ آپ کے حق میں ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ اپنے لئے شاٹ کٹ والا راستہ اختیار کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ اللہ کی رضا کے بغیر تو کچھ ہو نہیں سکتا۔ اس لئے ابھی جو مل رہا ہے اس کا شکر کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنا صدقہ دیں۔ چند دنوں بعد ہی کسی نہ کسی بندش آ جاتے ہیں، جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ ان دنوں جس قدر ممکن ذکر الٰہی کریں اور خاموش رہا کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اختیار میں جو ہے وہ کریں جس پر بس نہیں چلنا اس کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں تو بہتر ہے۔ آج غلطی کی تو اس کا بڑا نقصان ہونے کا خطرہ بھی ہے۔