برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کا دن مالی طور پر اچھا رہے گا آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں اور ایک طرف سے بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو بھی معاملات خرابی لا رہے ہیں وہ کسی بندش کا نتیجہ معلوم ہوتے ہیں آپ آج اپنا صدقہ دیں اور 1000 مرتبہ صرف (اللہ) کا ورد کریں اور اس عمل کو جاری رکھیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کا دن آپ کی گھریلو زندگی میں جاری ٹنشن کو کم کرنے میں مدد گار ہوگا اور بحکم اللہ آج رات تک ایک اہم خوشخبری روز گار کے حوالے سے بھی ملتی دکھائی دیتی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو نوکری میں بہتری ملنے کی امید اور روز گار کا سلسلہ بھی ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا جو لوگ اولاد کے مستقبل کو لے کر پریشان ہیں ان کو بھی خوشخبری ملے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم دن ہے جس میں آپ کو ایک بڑی مشکل سے نجات ملے گیا ور جس سے خطرہ محسوس کر رہے تھے وہ بھی اب کم ہو جائے گا وہ شخص خودبخود پیچھے ہٹ جائے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان نہ ہوں آپ کا زائجہ بتا رہا ہے کہ کوئی بھی خطرے کی بات نہیں ہے۔ آپ کی جو بھی پریشانیاں ہیں وہ بھی ان شاءاللہ عارضی ثابت ہونے والی ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن صحت کے حوالے سے کافی کمزوری ظاہر کر رہا ہے۔ علاج پر بھی توجہ دیں اور صدقہ بھی لازمی دیں۔ جو لوگ خانگی مسائل کا شکار ہیں وہ اس سے جلد باہر نکلیں تو بہتر ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش والی کیفیت ظاہر ہو رہی ہے آپ صدقہ دیں اور کالے ماش سے اپنی نظر اتاریں اور ابھی بندش ختم ہونے تک کسی بڑے کام میں بھی ہاتھ ہرگز ہرگز نہ ڈالیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی مالی مشکل کا شکار ہیں اور کسی جگ سے رقم حاصل کرنا چاہت ےہیں وہ لگتا ہے اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ آج کاروباری حالات بھی آپ کے حق میں جا رہے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بلا وجہ کی مشکل میں گرفتار ہیں جس کا آپ سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔ اس کا حل تو ذکر الٰہی اور صدقہ خیرات ہے وہ بھی راشن کی صورت میں توبہ سے بھی کام لیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کوئی بھی ایسا خطرہ نہیں ہے جو آپ کو تنگ کرے عارضی پریشنی ہو سکتی ہے یا پھر آپ کی اپنی غلطی ہے۔ جو آپ کو تنگ کر رہی ہے۔ بہرحال سچی توبہ ہی معاملہ سیدھا کرے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اس شخص سے دور رہیں جو آپ کے اور دوسروں کے درمیان غلط فہمی ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس بات کا آپ کو اندازہ بھی ہے۔ اس لئے ہوشیار ہوں اور پانی عقل سے کام لیں۔