برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
دوسروں کی باتوں میں آکر اپنا گھر خراب مت کریں۔ جو شک آپ کے دماغ میں چل رہا ہے۔ اس کو نکال دیں۔ آج صرف اپنی خوشیوں کا خیال کریں، ابھی ساری زندگی پڑی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
نوکری کی تلاش کے لئے زیادہ پریشان نہ ہوں۔ آپ کے راستے اب صاف ہو رہے ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو بے حد جلدی آپ کا سلسلہ بن جائے گا۔ آج ہر لحاظ اچھا دن رہے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کوشش جس بھی سلسلے میں کر رہے ہیں وہ کامیابی سے بحکم اللہ ہمکنار کرے گی اور آپ کے ذہن سے ایک بڑا بوجھ بھی اتر جائے گا۔ آپ کی گھریلو زندگی میں بھی سکون کا سانا نصیب ہو گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی شخص سے ڈر محسوس کر رہے ہیں یا اس کی طرف سے دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں تو وہ یہ سمجھ لیں کہ صرف اللہ کے سوا کوئی آپ کو نقصان نہیں دے سکتا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو آج پھر ایک بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اپنی سمت سیدھی کریں، ورنہ بہت بڑے نقصان سے دوچار ہوں گے، مگر یہ بات آپ سمجھ ہی نہیں پا رہے۔ ہو سکے تو استخارے کی مدد سے کام لیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑا فائدہ حاصل ہوگا اور بلاک رقم کی واپسی بھی آسان ہوگی۔ بس اپنی صحت کا صدقہ دیں اور چھوٹے بچوں پر خاص طور پرنظر رکھیں، ہر معاملے میں ضروری ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ سچی توبہ سے بھی کام لیتے ہیں اور پھر خود ہی اس کو توڑ ڈالتے ہیں۔ ایسا کب تک چلے گا۔ آج غور و فکر کر لیں کہ کیا کرنا ہے اور قسمت بار بار ایسا موقع نہیں دیتی۔ معاملات ٹھیک کرنے کے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کا زائچہ آج سے کھلنا شروع ہو جائے گا۔ آپ کو شام کے بعد سے بہتری کا سامنا ہوگا۔ بس تھوڑا سا صبر کرلیں اور دعا کیا کریں اپنے حق میں کہ اللہ پاک کو بہت پسند ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج صرف صدقے کا مشورہ ہے اور ساتھ ساتھ اپنے معاملات بھی ٹھیک کرنے پر توجہ دیں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ کئی مسئلے آپ کے اپنے پیدا کئے ہوئے ہیں۔ وہ آپ نے ہی ٹھیک کرنے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج ایک اچھا دن ثابت ہوگا۔ آپ کی ایک پرانی خواہش پوری ہو گی اور کسی طرف سے ضرورت کے تحت رقم بھی مل جائے گی۔ آج بس یاری دوستی سے دور رہنے کی ضرورت بھی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورت حال دن بدن آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کو اب فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرے اللہ نی جاہا تو آپ چند دنوں میں مکمل طور پر ہر طرح کی بندش سے آزاد ہوں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن تو نہیں ہے۔ اس لئے جو مل رہا ہے، صرف اس کا شکر ادا کریں۔ جلد بازی میں کوئی غلط فیصلہ نہ ہو جائے، بس یہ یاد رہے آپ کو آج۔