برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورتحال اس وقت تک ٹھیک نہیں ہو گی جب تک آپ خود ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کریں گے آج کل نا معلوم آپ کی توجہ کس جانب ہے بار با ر تاکید ہے حالات کو سمجھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

روزگار کے حوالے سے اب کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔ اس لئے سنبھل جائیں اور اپنی پوری توجہ اس طرف رکھیں جو لوگ نا مانے وہ بڑی غلطی کریں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ ان دنوں آپ کا زائچہ تبدیلی کے اشارے دے رہا ہے اور یہ ہر طرح سے ممکن ہے۔ آپ کو جو بھی آجکل مواقع ملیں ان کو ہرگز ضائع نہ ہونے دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے لئے خود ہی مشکل پیدا نہ کریں۔ آپ کو معلوم ہے کہ آپ کس مقام پر غلطی پر ہیں۔ اس وقت ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ معاملات سیدھے رکھ کر روزگار کو دیکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کیا چاہتے ہیں کہ دوسرے ساری عمر آپ کی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے رہیں کیوں خود پر ظلم کر رہے ہیں اپنے حق کے لئے بولنا سیکھیں ورنہ بہت کچھ ہاتھوں سے جا سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

یا حی یا قیوم کا ورد 500 مرتبہ ضرور کریں روزانہ اور ہو سکے تو ایک دو غریبوں کو چند دن روزانہ کھانا کھلانے کا عمل بھی جاری رکھیں۔ حالات کے حساب سے ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

زائچہ بتا رہا ہے کہ گھر کی تبدیلی کے اشارے بھی نمایاں ہیں اور اپنوں سے دوری اپنوں سے مراد گھر والے نہیں بلکہ بہن بھائی اور عزیز وغیرہ ہے۔ غصہ قابو میں رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

نوکری میں تبدیلی کا امکان آپ کی، کی گئی کوشش اب کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور جس بھی جانب سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی اب پوری ہونے کا امکان ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

بدنظری کا خطرہ ہے صدقہ دیں اور دو غریبوں کو کھانا کھلا دیں اللہ نے چاہا تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اس وقت تو حالات ایسے ہیں کہ سنبھل کر ہی چلنا ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کسی بھی غیر کے ساتھ ملکر کام کرنے کی کوشش نہ کریں اور جس بھی راز کو عرصے سے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ اب بھی اوپن مت کریں۔ سارے معاملات اللہ پر چھوڑ دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کسی بھی فیصلے میں نہ پڑیں یہ غلطی ہو گی ابھی ایسی صورتحال نہیں ہے ابھی موجودہ جگہ اور موجودہ کام کرنا بہتر رہے گا۔ اگر آپ نے جلد بازی کی تو نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جب تک خود کو اصلاح نہیں کریں گے تب تک صورتحال میں بھی خاطر خواہ بہتری نہیں آئے گی۔ جن لوگوں نے شاٹ کٹ راستہ اختیار کیا وہ بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں۔