برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپ کی پرانی دلی خواہش پوری ہو گی جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا امکان روشن ہے اور پیسہ بھی ملے گا روزگار بھی بہتر ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

حالات کافی حد تک تبدیل ہو کر آپ کے حق میں ہو رہے ہیں آپ کو اب تیزی سے بہتری کا سامنا رہے گا بس تبدیلی کے لئے خود کو تیار بھی رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی تنگ دستی کا شکار ہیں وہ اب اتنا کچھ حاصل کر لیں گے کہ ان کے مسئلے حل ہونا شروع ہو جائیں گے آج سلسلہ شروع ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہونے کی امید ہے لیکن آپ کا راستہ ابھی کچھ سمجھ میں نہیں آ ررہا اس کے بارے میں اچھی طرح غور و فکر ضرور کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج کا دن صحت کا صدقہ دینے کے لئے بے حد اہم ہے آپ کو اس کی اشد ضرورت ہے۔ آج اپنی نظر بھی اتار دیں اور اولاد پر نظر ضرور رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک پرانی کوشش آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی ا ور جس خطرے کو محسوس کر رہے تھے اللہ نے چاہا تو اس سے نجات ضرور مل جائے گی آج اچھا دن ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ لازمی دیں اور بار بار وہی غلطی نہ کریں جو آپ ماضی میں کر چکے تھے۔ آج بڑا اہم دن ہے کچھ اہم فیصلے لینے بے حد ضروری بھی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کسی بھی شخص سے اس وقت تک وعدہ نہ کریں جب تک آپ کے اپنے ہاتھ میں کچھ نہ ہو۔ ان دنوں حالات کچھ پریشان کن ہیں صدقہ دے دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ روحانی طور پر خود کو مضبوط کریں نماز کی طرف کو آپ کا دل پگھتا ہی نہیں اور کچھ آپ کا ذہن بالکل ساتھ نہیں دے رہا۔ اس طرح تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جس بھی معاملے میں مسلسل پریشانی آ رہی تھی وہ اب کافی حد تک ٹھیک ہونے کو ہے۔ آج کا دن کا اہم ہے۔ اللہ نے چاہا تو اچھا ہی ہو کر رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں توبہ کریں آپ جانتے ہیں کہ اپٓ سے کیا غلطیاں ہو رہی ہیں۔ اگر ابھی بھی اصلاح نہ کریں گے تو کب کریں گے آپ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بدنظری والی کیفیت ہے۔ آج فوری صدقہ دیں اور سورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں بہت کچھ بہتر ہو جائے گا۔