برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج رسک ہرگز نہ لیں۔ آپ کے لئے مشکل کھڑی ہو جائے گی۔کچھ مخالفین آپ کے مشکل کے ساتھ ساتھ بڑے نقصان سے بھی دوچار کر سکتے ہیں یاد رہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک ذمہ دار کم ہو گی اور پرانے کسی معاملے سے نکلنے کی خوشخبری بھی ملے گی۔ ایک اہم سلسلہ بن سکتا ہے۔ اگر آپ تھوڑا سا محنت اور ہمت سے کام لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ ہر بات کو اپنے دماغ پر سوار کر لیتے ہیں اور اس کی وجہ سے اپنی صحت کو بھی خراب کئے ہوئے ہیں۔ ان دنوں صرف نماز سے ہی مدد لینا ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

بار بار ایک ہی بات کو لے کر اس کے پیچھے نہ پڑ جائیں۔ چھوڑ دیں اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں۔ آج روزگار پر خاص توجہ درکار ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کچھ اہم معاملے میں آپ کے لئے بہتری کی خوشخبری مل رہی ہے۔ آپ کو اب مزید بہتری نصیب ہوگی اور رکی ہوئی رقم کے واپسی کا چانس بھی اب موجود ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بار بار اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔ اللہ پاک سے اچھے کی امید ہی رکھیں۔ اس کے لئے خود بھی حقوق العباد کا خاص خیال رکھنا بے حد ضروری ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ یاحی یا قیوم کا ورد کثرت سے کریں اور نعیم القادر اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔ ان شاءاللہ بہت سے معاملات سے دور رہیں گے۔ آج صدقہ بھی ضرور دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اپنے تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں اور جہاں غلطیاں ہیں، وہاں فوری اصلاح کریں جو لوگ کسی دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر چلتے رہیں گے وہ مشکل میں آ جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج اچھا دن ہو سکتا ہے۔ اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں اور گمان رکھیں کہ جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ جو کرتا ہے وہ ٹھیک کرتا ہے، تب جا کر بات بنے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک بڑی کوشش بڑی کامیابی دلا سکتی ہے اور جو فیصلہ پچھلے کافی دنوں سے نہیں ہو رہا تھا، وہ ہو جائے گا۔ آج کا دن بڑا اجھا ہے اگر آپ چاہے تو۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

استخارے کی مدد سے چلیں۔ ماضی کی غلطیاں آپ کو پہلے ہی بہت نقصان دے چکی ہیں۔ اب حالات ایسے نہیں کہ دوبارہ گنجائش نکلے۔ اس لئے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جن افراد نے آپ کے لئے مشکلات کھڑی کی تھی۔ وہ اب خود راستے بھی چھوڑیں گے اور آپ سے صلح کے لئے بھی ترسیں گے۔ حالات مکمل حق میں ہیں آج آپ کے۔