برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جب محسوس کریں کہ مشکلات بڑھ رہی ہیں تو اپنے معاملات کو فوری چیک کرنا چاہئے اور جہاں غلطیاں ہو رہی ہیں اس کی اصلاح کریں آج کچھ صدقہ ہو سکے تو دے دیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی بات کو غضے کی بجائے پیار سے حل کر لیں تو زیادہ بہتر ہے اس طرح کم سے کم نقصان ہوگا اور حکمت عملی سے چلیں دوسروں پر زیادہ انحصار آج کی بڑی غلطی شمار ہو گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ماضی کی غلطیوں سے کچھ سیکھیں ابھی حالات ایسے نہیں کہ اپنی من مانی کرتے رہیں آپ کی پریشانی بڑھ سکتی ہے اور آج کل خاندانی معاملات میں بھی جاری کشیدگی میں نہ پڑیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
قرض وغیرہ کے حوالے سے کوئی اچھی خبر ہے اور امید ہے کہ آپ مالی پریشانیوں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے آج کا دن آپ کو اس طرف لے کر جا رہا ہے جہاں ابتداءہو سکے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی مسئلے کو اپنے سر پر سوار مت کریں ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا اور آپ کے لئے آسان راستہ سامنے آ جائے گا آج کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری کا دن بھی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو کام رکاوٹوں کا شکار تھے وہ اب کھل گئے ہیں آپ خود ایک مرتبہ اندازہ لگا کر دیکھ لیں ان شاءاللہ کامیابی ہی ملے گی۔آٓپ کے لئے آج ایک اہم فیصلے کا دن بھی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ کسی کے لئے کام کر رہے ہیں وہ اگر خود اپنا کام اکیلے کریں تو زیادہ مناسب رہے گا۔ آج ذہن پر سوار بوجھ بھی کم ہو سکتا ہے اور بڑی ضرورت بھی پوری ہو گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے معاملات چیک کریں خصا طور پر حقوق العباد کے حوالے سے جہاں غلطیاں ہوں۔ ان کو فوری درست کریں آپ کے لئے آج کا دن قدرے مشکل ہے مگر نقصان نہ ہوگا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج دل لگی چھوڑ کر اگر روز گار پر توجہ دی جائے تو زیادہ بہتر ہے دل لگی آپ کو نقصان دے گی۔ ویسے بھی مخالفین نظر لگائے ہوئے ہیں خود کو ان سے بچائیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اکیلے پن کا شکار ہو رہے ہیں خود کو مصروف رکھیں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کرتے رہا کریں۔ ان شاءاللہ کوئی مشکل و پریشنی باقی نہیں رہے گی دیکھ لینا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج اچھا دن تو ہے مگر آپ غصے کی وجہ سے کوئی غلط فیصلہ بھی کر سکتے ہیں اس وقت خود پر قابو رکھیں اور صرف اللہ پاک سے مدد طلب کریں یہی بہتر ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی بڑی ضرورت میرے اللہ نے چاہا تو آج پوری ہو جائے گی کسی وقت بھی پریاشن نہ ہوں۔ زائچہ تو صورتحال مکمل طور پر آپ کے حق میں جا رہا ہے فائدہ اٹھائیں۔