برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے ہر معاملے میں جو رکاوٹ تھی، وہ کسی رجعت کی وجہ سے تھی۔ زحل کے زائچے سے نکل جانے سے ان شاءاللہ وہ ختم ہو گئی ہے۔ اب خود بخود صورت حال میں بہتری کا اندازہ ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ پریشانی میں ہیں اور ان کو کسی طرف سے فکر لاحق ہے کہ کوئی کام ہی نہیں کر پا رہے۔ ان ساءاللہ وہ اب اس سے نکل جائیں گے اور دوپہر تک ہی خوشی کی خبر سن لیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کا ایک اہم سلسلہ جو ماضی میں کبھی بند ہو چکا تھا۔ وہ اب چل پڑے گا اور پیسوں کا معاملہ بھی حل ہوگا۔ آپ کے لئے آج دوپہر کے بعد سے ہی صورت حال میں بہتری کی خبر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج اچھا اور مددگار دن ان شاءاللہ ثابت ہوگا۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں۔ آپ کو آج مالی طور پر کچھ خبریں بھی ملیں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے آج اچھا دن تو ہے مگر صدقے کا عمل جاری رکھیں تاکہ مستقل طور پر اس رجعت اور ٹینشن سے نجات مل سکے۔ زبان بندی کرنا آپ کے لئے بھی ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جہاں رقم بلاک ہے اور اس کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا تھا۔ اب امید ہے اس طرف سے کچھ ہاتھ میں آ جائے گا۔ آپ کے لئے گھر اور گھر والوں پر خاص توجہ دینے کا مشورہ ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ آج کسی جکڑن میں آئے لگتے ہیں۔ صدقہ دیں اور اپنے معاملات کو چیک کریں اور خاص طور پر حسد کرنے والوں سے دور ہی رہیں تو بہتر رہے گا، ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

راستے بن رہے ہیں۔صورت حال ان شاءاللہ جلد آپ کے حق میں ہو جائے گی اور کچھ اضافی ذمہ داری کا بوجھ بھی کم ہو سکے گا۔ بندش وغیرہ سے بھی نجات مل جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے دل کے معاملے پر قابو ڈالیں۔ یہ آپ کے بس میں نہیں۔ ذہن کو بھی صاف رکھیں۔ اپنی نگاﺅں کی حفاظت کریں، کیوں جان بوجھ کر خود کو مشکل میں لا رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں جو مالی طور پر مضبوط ہے تو وہ قدم اٹھا لیں مگر زیادہ بھروسہ مت کرنا ،آج ویسے آفر آنے والی پوزیشن پر ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

مایوسی گناہ ہے وہ اللہ ہے جس نے پہلے بھی آپ کو پریشانیوں سے نکالا تھا اور انشاءاللہ اب بھی نکالے گا۔ آج اس کے حضور سچے دل سے توبہ کے بعد دعا کرکے تو دیکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جس قدر ممکن ہو اب سنجیدہ ہو جائیں۔ بڑے غیر متوقع انداز سے تبدیلی والا ستارہ سرگرم عمل ہوا ہے۔ اس کا پورا فائدہ اٹھا لینا چاہیے۔ آج کچھ باتیں سامنے آئیں گی۔