برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج مالی حوالے سے خود کو کمزور محسوس کر رہے ہیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی مل رہی ہے۔ ایک مرتبہ اسخارہ ضرور کریں اور صدقہ بھی دیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم معاملے میں کافی حد تک پیش رفت ہو سکتی ہے اور آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے اور کاروباری حضرات کے لئے بھی آج شاندار دن ثابت ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج آپ کو اپنی اولاد کے حوالے سے اور خانگی معاملے میں کشیدگی کا معاملا محسوس ہوتا ہے غصے کی بجائے عقل سے کام لیں گے تو کچھ بچ سکتا ہے ورنہ جھگڑے کا امکان بھی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ آج کسی ضرورت کی وجہ سے پریشان تھے ان شاءاللہ ان کی ضرورت پرہ غیب سے پوری ہو گی اور گھر میں جو روز گار کے حوالے سے مسئلہ بن گیا تھا وہ حل بھی ہوگا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے آج کسی حوالے سے خوشی کی خبر ہے اور ایک رکا ہوا کام بھی غیر متوقع انداز سے ہو سکتا ہے۔ آج آپ کی ایک طرف مالی ضرورت بھی پوری ہونے کا امکان ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی ایسے کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں جہاں پیسوں کا معاملا ہے تو وہ ابھی تھوڑا سا رک جائیں۔ نقصان کا اندیشہ ہے اور پراپرٹی کے حوالے سے ابھی خریداری مت کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا اور خانگی معاملات میں آپ کے خلاف جو چالیں چلی جا رہی تھیں وہ بے نقاب ہو سکتی ہیں۔ آج آپ اپنا صدقہ لازمی دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی کے سامنے دست سوال مت کریں صرف اللہ پاک سے ہی دعا کریں اور مانگیں وہ آپ کو ان شاءاللہ خالی ہاتھ نہیں رکھے گا۔ آج رسکی دن ہے اپنا صدقہ بھی ضرور دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے اندر کے لالچ کو ختم کریں اور مطلب کے لئے لوگوں سے مت ملیں اللہ پاک کی ذات مبارک پر یقین رکھیں اور صرف اتنا کام کریں جتنا آپ کر سکتے ہیں۔ اللہ مہربانی کریں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں آپ کو اب تو بہتری ملنے کے واضع اشارے مل رہے ہیں اور جس طرف سے بھی کوئی خبر آئے پہلے اس کی اچھی طرح سے تصدیق ضرور کر لیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج آپ کو اپنے معاملات میں کچھ بہتری کی خبریں مل سکتی ہیں اور جو لوگ آپ تنگ کر رہے تھے۔ وہ اب پیچھے ہٹ جائیں گے۔ آج کا دن غیر معمولی سا محسوس ہوتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان ہیں اس کا سدباب ہوگا مگر صبر سے کام لیں اس وقت آپ کے لئے خاموشی کے ساتھ چلنا بہتر ہے بہت سے لوگوں کی نظریں ہیں۔