برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ گزشتہ کئی روز سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں، اس کے لئے استخارہ کرنا اب ضروری ہو گیا ہے تاکہ ان تمام مشکلات سے نکل سکیں، اس میں ذرا جلدی کریں ،جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کی طرف توجہ دینے کے بجائے دوسروں کاموں میں لگے ہوئے ہیں اور خانگی امور میں بلاوجہ کی ٹینشن کا شکار ہیں، وہ اب صرف اپنے روزگار کی طرف آئیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت مالی طور پر سخت مشکلات کا سامنا ہے، آپ کو سخت محنت بھی درکار ہے،جو آگے بڑھنے میں مددگار ہوگی۔ پراپرٹی کے امور وارثتی معاملات خاص اہمیت کے حامل ہوں گے۔آپ کو شائد کسی جگہ اپنا حق بھی چھوڑنا پڑے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس سے محروم کر دیا جائے۔ بہرحال عقل سے کام لینا ہے، غصے کو بالکل پاس نہیں آنے دینا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی مشکلات اتنی نہیں ہیں، جس قدر آپ نے اپنے پر سوار کی ہوئی ہیں۔ اس وقت آپ کو تمام فضول کاموں سے ہٹ کر صرف روزگار اور اپنے گھر کو دیکھنا ہے۔ ٹینشن نہیں چاہئے اولاد کے حوالے سے بڑی سنجیدگی اور ہوشیاری سے فیصلے کرنے ہیں۔ ان کو ساتھ لے کر ضرور چلیں، مگر یاد رکھیں کہ انہیں کنوئیں میں تو گرنے نہیں دینا۔ دعا بھی کریں اور دوا بھی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس پریشانی سے گذر رہے ہیں،اس نے آپ کی صحت کو بھی خراب کر کے رکھ دیا ہے۔باوضو رہیں، نماز کی پابندی کریں اور یا حی یا قیوم کا ورد کثرت سے کریںاور اپنے دِل کے معاملات بھی ٹھیک رکھ کر چلیں۔اس وقت آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے اور آپ سے کوئی فیصلہ بھی نہیں ہو رہا، وقت کی ضرورت ہے کہ اب کوئی بڑا قدم اٹھا لیں تو بہتر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت گھریلو معاملات پر آپ کی توجہ کی ضرورت ہے، کئی مسائل آپ کی لاپروائی کی وجہ سے ہیں۔آپ حکمت عملی سے چلیں گے تو ہی مسئلہ حل ہو گا۔اندرون خانہ بھی سازشوں کا عمل جاری ہے۔آپ روز بروز اکیلے ہوتے چلے جائیں گے، کیونکہ غلط بات آپ برداشت نہیں کرتے،اور لوگ اس کو پسند نہیںکرتے،چند روز تک ہر چیز بھول کر صرف گھر کر دیکھیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جس قدر خاموشی اختیار کر کے چلیں گے، آپ کے لئے اتنا ہی بہتر ہے، زبان بندی میں نجات ہے۔آپ کا زائچہ بلاک ہے۔ان حالات میں کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ آگے چل کر کیا صورت حال بنے گی۔ اگر کوئی قدم بھی اٹھانا ہے تو پھر استخارے کی مدد سے اٹھائیں،ورنہ کم سے کم جمعرات تک تو بالکل ایسے ہو جائیں، جیسے دنیا سے کوئی واسطہ ہی نہیں ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک بڑی پرانی خواہش اب بحکم اللہ پوری ہو رہی ہے۔آپ جس خبر کا کافی دنوں سے انتظار کر رہے تھے، اب حالات آپ کے حق میں ہیں، جو لوگ کسی بھی قسم کی بندش وغیرہ میں مبتلا تھے،وہ اب اس سے نکل چکے ہیں اب تو ایک اچھے وقت کا آغاز ہونے جا رہا ہے، امید ہے کہ اب روزگار کے حوالے سے بھی اچھا سلسلہ بن سکے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش ختم ہو چکی ہے،آپ بس صدقہ دے کر اس سے باہر نکل آئیں،اور اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں،ان شاءاللہ کامیابی ملے گی،کاروباری حضرات کے لئے بھی اب نیا سلسلہ بن سکتا ہے۔ گھر تبدیل کرنے کی خواہش بھی پوری ہونے کی امید ہے، اور جن کے رشتے وغیرہ میں رکاوٹ تھی، وہ خوشخبری سن لیںگے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں آپ کو ایک اچھی اور شاندار خبر ملنے کی امید ہے، آپ کے کاموں میں جو رکاوٹ کافی دنوں سے آ رہی تھی، وہ بھی دور ہو سکے گی،جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں بسم اللہ کریں اور جن لوگوں کو کسی بھی مقصد کے لئے رقم کی ضرورت تھی، وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔بے اولاد جوڑوں کے لئے ان شاءاللہ کوئی اچھی خبر بھی ملنے والی لگتی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
خود کو بدلیں،ساری زندگی اپنی خواہش اور دِل کی بات سنتے رہے ہیں،اب تو زندگی میں سنجیدہ ہو جائیں،اور عورتوں کی طرح تاک جھانک کرنے کے بجائے سیدھے راستے پر آ جائیں۔یہ دن بڑے اچھے اور اہم ہیں، آپ کسی بڑے مقصد کی جانب برسوں کے بعد پیش قدمی کرنے کی پوزیشن میں ہیں،اگر آپ نے یہ وقت ضائع کر دیا تو بڑا پچھتاوا ہو گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت آپ کی زندگی میں ایک اہم موڑ آنے والا ہے،جہاں آپ بڑے فیصلے لیں گے، صبر اور خاموشی، آپ کے دشمنوں کے لئے سخت انتقام ہو گا۔یہ راستہ آپ کے لئے بہتر ہے۔دوسرا یہ یاد رکھیں کہ آپ اپنوں میں رہ کر بھی اب اکیلے ہونے والے ہیں، یہ خبریں آج کل ہی ملنا شروع ہو جائیں گی،اور شاید یہ بہتر بھی ہے کہ ہر چیزمیں خیر ہوتی ہے۔اللہ نے چاہا تو آپ کوفوراً اچھا راستہ مل جائے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ ایک اچھے انسان تو ہیں،مگر جلد باز اور جذباتی بھی بہت ہیں،دماغ میں ہر قسم کے وہم کا غلبہ بھی جاری رہتا ہے،جو غلطیاں کرواتا ہے۔آپ بس سچی توبہ کر کے اپنے مقصد کی جانب بڑھیں، ان شاءاللہ کامیابی نصیب ہو گی،جو لوگ آپ کو تنگ کر رہے تھے، وہ اب خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے،جبکہ آپ کی زندگی میں بہار کا خوبصورت جھونکا بھی آنے والا ہے۔