برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو اپنے کام میں جو مشکلات بیش آرہی ہیں، امید تو بہت ہے کہ اب یہ دور ہو سکیں گی اور جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بسم اللہ کرلیں بہتر رہے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کے لئے اب راستے کھل رہے ہیں بہت زیادہ عرصہ پریشانیوں مشکلات اور رکاوٹوں میں گزارہ ہے آج کا دن دوپہر کے بعد ان شاءاللہ اچھی خبریں دینا شروع کر دے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

غصہ کم کریں جو بات آپ کو بتائی جائے پہلے اس کی اچھی طرح تصدیق کریں پھر قدم اٹھائیں۔ بلکہ کشیدگی والے معاملے سے خود کو دور رکھیں۔ آپ خطرے میں رہیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج صورتحال کافی اچھی اور آپ کے حق میں ہے اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ آپ کو فائدہ ہی ملے گا اور کسی ناراض سے صلح بھی ہو سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کسی بھی کام میں گھس جاتے ہیں یہ ٹھیک بات نہیں ہے۔ آپ اپنے معاملات جلدی سے ٹھیک کریں اور کوشش کریں صرف اپنے کام پر ہی توجہ دی جائے ورنہ مسئلہ ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

شراکت داری مت کریں اکیلے کام کرنا بہتر رہے گا اور جو لوگ کسی کو راز بتائیں گے وہ بات الٹی ان پر ہی پر سکتی ہے۔ آج کا دن آپ کو اپنے کام پر توجہ دینے کا مشورہ دے رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کچھ بہتری ملنے کا امکان اور ایک بڑا رکا ہوا کام بھی ہو جانے کی امید ہے اور جس بات کا خوف دل و دماغ پر سوار تھا وہ بھی ان شاءاللہ کم ہو جائے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

صورتحال آج بہتر ہو کر آپ کے حق میں ان شاءاللہ ہو جائے گی اور آپ کے بند راستے کھلنا شروع ہو جائیں گے۔ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ بس اپنی تیاری کر لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں۔ میرا اللہ ہے نا وہ سب کچھ خود بخود ٹھیک کر دے گا اور آپ کو ان شاءاللہ ہر مشکل سے ضرور نکالے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

صحت کا صدقہ دیں اور کوشش کریں کہ سورج غروب ہونے کے بعد گھر سے کم ہی نکلیں۔ اور جس پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کیا جا رہا ہے اس کو خود سے دور کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کای چاہتے ہیں کہ کوئی نقصان یا بدنامی ہو تو پھر اپنے دل کو سمجھائیں جو ضرورت سے زیادہ آزادی مانگ رہا ہے اور مرضی کر رہا ہے۔ آج کچھ تو اپنے لئے فیصلہ لینا ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

تنگ کرنے والے ان دنوں پر پوری طرح حرکت میں آئے ہوئے ہیں اپنا صدقہ دیں نماز پر توجہ اور یا حیٰ یا قیوم کا مدد کرتے رہا کریں تاکہ دشمنیوں سے نجات ہی ملے۔