برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو آج اپنے کام میں ان شاءاللہ آسانیاں محسوس ہوں گی کافی دنوں سے جو جکڑن تنگ کر رہی تھی وہ بھی اب ختم ہو جائے گی اس وقت تو آپ پاور میں آ رہے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن لوگوں نے قرض وغیرہ کے حوالے سے کسی سے بات کی ہے وہ پوری ہو سکتی ہے اور جو لوگ بیماری یا کسی قسم کے اثرات کی وجہ سے تنگ ہیں وہ اب جلد ان شاءاللہ نجات پا لیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اندرون طور پر زیادہ مخالفت ہے بیرونی معاملات اتنے نہیں جو تنگ کر سکیں آج آپ کو اپنا صدقہ دینا ہے اور بات کی گہرائی کو سمجھ کر چلنا ہے کچھ راز اوپن ہو سکتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج آپ کی ایک مشکل حل ہو گی اور جو رکاوٹ کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی وہ بھی ان شاءاللہ دور ہو جائے گی آج کا دن مالی معاملات میں اہم کردار ادا کرے گا ان شاءاللہ۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جس کام میں مسئہل ہے اس کو چھوڑ دیں فی الحال اور جو آفر آ رہی ہے اس طرف غور کریں تو زیادہ بہتر ہے آپ حکمت عملی سے کام نہیں لیتے اور بعد میں پچھتاوا ہوتا رہتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کسی بھی دوسرے کی باتوں میں آکر اپنا مسئلہ خراب نہیں کرنا ابھی صورتحال نازک ہے مگر آپ خود الزام خود پر لے کر اور مسائل بھی پیدا کر لیں گے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ جس بات کو لے کر پریاشن ہیں اس کو فی الحال وہیں پر چھوڑ دیں اور دوسرے کام دیکھیں ان دنوں آپ کی بات کوئی نہیں سمجھے گا وقت ضائع نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کے لئے یہ دن اہم ہیں روزانہ کے حساب سے چلیں اور مستقل بنیاد پر فیصلے مت کریں اس طرح آپ کو مشکل ہو گی کیونکہ نیا فیصلہ کسی وقت بھی سامنے آتا رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ان دنوں صحت پر خاص توجہ دیں اور صدقہ تو لازمی حصہ بنا لیں جو لوگ کسی بھی دوسرے کے معاملے میں آئیں گے وہ خود پریشان ہوں گے ان سے دور رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج آپ کو بدنظری جیسی صورتحال کا سامنا ہے آپ جس کام میں رکاوٹ آ رہی ہے وہ شاید اسی وجہ سے ہے آج نظر اتاریں صورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو ایک بڑی رقم ملنے کی امید ہے اور بلاک جو تھی اس کی واپسی کا امکان بھی ہے۔ آج کا دن کاروباری حضرات کو بھی سرمایہ کاری کرنےکا مشورہ دے رہا ہے کر لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ کسی بھی انجان شخص پر بھروسہ کر کے کوئی کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی جلد بازی سے کام نہ لیں۔ ان شاءاللہ امید ہے کہ اب اور کوئی راستہ نکل آئے گا وہ بھی جلد۔