برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ مالی پوزیشن ان دنوں کافی کمزور ہے جس کی وجہ سے بہت سے معاملات میں مشکلات دکھائی دے رہی ہیں۔ لیکن آج صورتحال بہتری کی جانب چل نکلی ہے انتظار کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو بھی مسئلہ تنگ کر رہا ہے وہ عارضی ہے شام تک حل ہوتا نظر آتا ہے اور آپ کی ایک خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ آج کا دن اچھا ہے آپ کی پوزیشن تیزی بہتر ہو گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خانگی مسئلے سے نکل کر اب روز گار کی جانب توجہ دیں اس میں آپ کے لئے بہت کچھ بڑا ہوا ہے۔ آج کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری ہے مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں فائدہ ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت میں بہتری اور تبادلے کا امکان ہے ایک پرانے مسئلے سے نجات بھی حاصل ہو گی اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی۔ اس کے پورے ہونے کا بھی امکان نظر آتا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
سستی اور لاپرواہی کو چھوڑ کر اب صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے امید ہے کہ آپ کا اٹھایا گیا ہر قدم ان شاءاللہ زبردست بہتری ہی لائے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج بندش جیسی صورتحال کا سامنا ہے اس لئے اپنی نظر اتاریں اور اپنے معاملات کو بھی اچھی طرح چیک کر دیں۔ جہاں غلطی ہوئی ہے اس کی فوری طور پر اصلاح ضروری ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک بڑے کام میں عین موقع پر آکر رکاوٹ ملنے کا اندیشہ ہے۔ یہ کام ابھی چند دن آگے آئے گا۔ فی الحال روز مرہ کے کاموں میں دلچسپی لیں یہ ٹھیک چلتے رہیں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج صحت کا صدقہ لازمی دیں اور کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک ہو خود بھی دلی معاملات پر ہر صورت قابو رکھنے کی کوشش کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ضرورت سے زیادہ تیز چلنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ خطرناک بات ہے آج وارننگ دی جا رہی ہے کہ جس قدر ممکن ہو اپنے معاملات فوری طور پر ٹھیک کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوہری شخصیت بنا کر مت چلیں نقصان کا اندیشہ ہے اور اگر مستقبل کے حوالے سے کوئی قدم اٹھانا چاہتے ہیں تو ضرور اچھے فیصلے کریں۔ انشاءاللہ قسمت پوری طرح ساتھ ضرور دے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
روزگار کے حوالے سے قدرے ٹنشن محسوس ہو رہی ہے آپ سب کام چھوڑ کر فوری طور پر صرف اس طرف توجہ دیں ضروری ہے آج نظر رکھنے کی ضرورت ہے اولاد کے معاملات ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کچھ بدنظری کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ کو آج نظر اتارنے اور راشن کی صورت میں صدقہ دینے کا مشورہ ہے۔ جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔