برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت حال آج سے بڑی شاندار ہو گئی ہے۔ آپ کی جو بھی پریشانیاں اور مشکلات تھیں وہ ختم ہوں گی اور جس بھی نیک کام میں ہاتھ ڈالین گے۔ اس کے ہونے کے امکانات بھی ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ہاتھ میں بہت کچھ آنے کی امید ہے۔ آپ جس بھی پوزیشن پر ہیں۔ اس میں زبردست بہتری آنے کے امکانات بھی ہیں اور ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہو جائے گی، ان شاءاللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج کا دن اچھا اور سابقہ مشکلات سے نجات کا بھی ہے۔ آپ کو اب اس میں روزانہ کے حساب سے بہتری کا سامنا رہے گا اور آج اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی قرض وغیرہ میں مبتلا ہیں۔ آج ان کو اس میں بحکم اللہ آسانیاں ہی ملیں گی اور ضرورت کے تحت رقم بھی مل جائے گی۔ کاروباری حضرات کے لئے بہترین دن ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

سفر کا سلسلہ ٹھیک ہو رہا ہے جو لوگ اس کی خواہش رکھتے ہیں ، وہ اپنی کوشش تیز کریں کامیابی مل سکتی ہے۔ آج کا دن مالی پریشانی کو بھی بحکم اللہ کم کرے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صورت حال تیزی سے بدلنا شروع ہو گئی ہے۔ اس کا اندازہ آج ملنے والی خوشخبری سے ہو جائے گا۔ اور جو لوگ کاروبار کر رہے ہیں۔ ان کو بڑا مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا، ان شاءاللہ

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

خواہشمند افراد کے رشتے کی بات طے ہو سکتی ہے اور گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کم ہوگی۔ حسب ضرورت رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ ایک پرانے تعلق کے بحال ہونے کا بھی چانس ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اللہ اللہ کرکے صورت حال بہتر ہونا شروع ہوئی ہے۔ زائچے میں دو خوبصورت ستاروں کی آمد سے آج کافی معاملات بہتر ہو جائیں گے اور آج کا دن خاص خوشخبری ملنے کا بھی نظر آ رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دو افراد کو کھانا کھلا دیں۔ اگر آپ کو اپنے معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے تو ورنہ کوئی خاص دشواری تو دکھائی نہیں دے رہی۔ ایک پرانی محبت کا بھی آج سامنا ہو سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آمدن کے معاملات چیک کریں کہ ہر طرف سے رزق حلال آ رہا نا۔ اگر کہیں کوئی غلط ہوئی ہے تو فوری توبہ کرکے اس کو ٹھیک کریں۔ زحل کی آمد بلاوجہ مشکلات میں مبتلا کر سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی جانب سے کوئی بڑی رقم ہاتھ میں آنے کے امکانات ہیں۔ آج کاروباری معاملات میں بہتری اور جو سلسلہ کافی عرصے سے بند پڑا تھا۔ اس کے کھلنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج صحت کا خانہ قدرے کمزور ہے۔ توبہ اور صدقہ دونوں سے کام لیں گے زیادہ گڑ بڑ نہیں ہو گی جو لوگ کسی بھی قانونی مسئلے یا انکوائری وغیرہ میں مبتلا ہیں جلد نجات پا لیں گے۔