برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

تبدلی کا عمل جاری ہے اور اس کی شدت میں تیزی آنا شروع ہو گئی ہے آج تو یہ آپکے حق میں بہت اچھا ہو رہا ہے۔ ممکن ہو تو اس سے ضرور فائدہ اٹھالیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنے دل و دماغ سے وہم کو نکال دیں آپ اس وقت ہر طرح کی بندش سے بالکل آزاد ہیں۔ صرف ضرورت ہے اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھانے کی بس جلدی کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ستاروں کی ہر چال اب آپ کے حق میں ہو گئی ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا واضع امکان نظر آتا ہے۔ آج چھوٹی رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے ان شاءاللہ۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اولاد کے جس مسئلے کو لے کر آپ پریشان ہیں وہ اب حل ہونے کے قریب ہے بس تھوڑا سا صبر کر لیں۔ آج کا دن آپ کے لئے بحکم اللہ آسانیاں لے کر نمودار ہو رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جو آپ کے لئے انجان ہو اور کسی غیر کے ساتھ ملکر شراکت داری میں بھی حصہ نہ ڈالیں۔ آج آپ کی عقل کا امتحان ہونے والا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کا دن مالی حوالے سے لے کر صحت کت کے تمام میں غیر متوقع بہتری دینے کا بحکم اللہ وسیلہ بنے گا۔ آپ کو ہر معاملے میں انداز سے زیادہ بہتری مل رہی ہے۔ خصوصاً آج۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج مبارک دن ہے آپ کی ایک بڑی پریشانی کا غیر یقینی حل ان شاءاللہ مل جائے گا اور سوچ کے مطابق کام ہوگا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے خوشی کے انتظار میں ھتے مل جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

صرف آج کا دن صبر کر لیں آپ کی جو بھی مشکل ہے وہ ان شاءاللہاب اپنے اختتام کی جانب جا رہی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی آپ کو بہتر صورتحال کا سامنا رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

صرف اللہ پاک کا راستہ ہی ہے جو آپ کو بہتری کی جانب لے کر جائے گا آپ نے اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہی صورتحال کو اپنے خلاف کیا ہے۔ توبہ کا راستہ ہی اصل راستہ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

تعلقات میں اضافہ اولاد کے معاملات میں بہتری اور اچھی خوشخبری اور رکے ہوئے کام بھی چلنے کی بہت امید ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ دعا سے زیادہ کام لینے کی کوشش کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کافی دنوں سے انجانی سی بندش میں مبتلا افراد ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے ہر روز اب ستارہ بحکم اللہ بہتری کی جانب ہی لے کر جائے گا فکر نہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روزگار کا خانہ بدستور بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہا ہے۔ اس لئے اس طرف توجہ دینے والے بڑی کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ مگر نیت کا صاف ہونا ضروری ہے۔