برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
زائچہ اب بھی بلاک ہے اس کی وجہ سے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں، اس میں ناکامی ملتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہوگا جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہو ان حالات میں روزانہ کی بنیاد پر صدقہ دیں، استخارے کے بغیر قدم نہ اٹھائیں، اپنے تمام گناہوں کی سچے دل سے توبہ کریں اور ہر اس کام کو چھوڑ دیں جس میں آپ کو ذرا سا بھی خطرہ محسوس ہو رہا ہو۔ یہ پورا ہفتہ آزمائشی سا ہی رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
نحوست کے اثرات سے نجات ہی نہیں مل رہی نہیں،جانے کس مقام پر کیا غلطی ہوئی ہے، جو ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ آپ اپنی نظر اتاریں اور روزانہ سورة القلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت بھی ضرور کریں اور اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر اپنی غلطیوں کی فوری اصلاح کریں۔ان دنوں آپ کو ہر رسک والے کام سے دور رہنا ہوگا اور سچ کا سہارا بھی لازمی لینا ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
زائچے میں رجعت والی کیفیت ہے، رجعت سے تمام سیدھے معاملات بھی الٹے ہو جاتے ہیں اور انسان بہتری کی جانب چلتا ہوا چانک بلاک ہو جاتا ہے۔ ان حالات میں یا حی یا قیوم کا ورد کریں اور نماز کوئی بھی نا چھوڑیں۔ اللہ مہربانی فرمائیں گے۔ آج کل جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور یاری دوستی سے ہر ممکن دور رہنے کی کوشش بھی کریں۔ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ صبر کریں ابھی مناسب موقع نہیں ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صورت حال سمجھ میں نہیں آ رہی تو آپ استخارے کی مدد سے چلیں، آپ کو اس وقت رسک لینے سے گریز کرنا ہوگا۔ کسی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جو غیر قانونی ہو۔ خاص طور پر اپنے دل کے معاملات کو اچھی طرح سنبھال کر رکھیں۔ یہ بھی ضرورت سے زیادہ اوپن ہو رہے ہیں، آپ کسی مشکل میں نہ آ جائیں یہ وارننگ ہے۔ اپنے فون کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور سیدھا چلنے کی کوشش کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
زائچہ زبردست پوزیشن پر ہے ستاروں کا بادشاہ، مشتری ان دنوں زائچے میں موجود رہ کر آپ کو ہر معاملے میں زبردست فائدہ پہنچانے کی صورت حال بنا رہا ہے۔ عقل مند افراد کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو لوگ بیمار ہیں وہ بحکم اللہ شفاءیاب ہوں گے۔ جن کو نیا کام شروع کرنا ہے اس کے اسباب بنیں گے جو قرض چاہتے ہیں، ان کے لئے رقم کا بندوبست ہو جائے گا۔ من پسند کام ہونے اور نوکری لگنے کا بھی چانس موجود ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
یہ پورا ہفتہ آپ کو شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کرے گا، اللہ پاک کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ روز گار کے حوالے سے لاحق ساری ٹنشن بھی ختم ہو گی۔ جس طرف سے بھی امید لگا رکھی تھی، پوری ہو جائے گی۔ جو لوگ اپنی موجودہ جگہ میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں، وہ قدم اٹھا سکتے ہیں اور جو کسی بھی قسم کے مقدمے یا انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں، نجات پا لیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ذہنی ٹینشن دور ہو گی اولاد کے حوالے سے لاحق پریشانی کا حل بھی نکلے گا جو بھی بڑے فیصلے کرنے ہیں ان کے لئے یہ ہفتہ بڑا اہم ہے، آپ اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھائیں، کامیابیاں ملیں گی۔ اس ہفتے بندش جادو ٹونے وغیرہ میں جکڑے ہوئے بھی آزاد ہوں گے اور جن کو آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں مل رہا تھا، ان کو آگے بڑھنے کا صاف اور واضح راستہ بھی نظر آنے کی امید ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ملازمت میں بہتری ملنے اور من پسند جگہ تبادلہ ہونے کے امکانات روشن ہیں اور جو جو لوگ عرصہءدراز سے فارغ ہیں، وہ اب ذرا سی بھی کوشش کریں گے تو روز گار کا بندوبست ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ بزرگ روحانی فردسے ملاقات کا بھی ہو سکتا ہے، آپ کی خراب سمت بھی درست ہونے کی امید ہے۔ خواتین اب اپنی صحت کا خیال رکھیں، ہو سکے تو صدقہ دیں اور ضروری ٹیسٹ وغیرہ بھی کروا لیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
مشتری جو ستاروں کا بادشاہ ہے۔ وہ زائچے میں بیٹھا ہوا، بحکم اللہ ہر طرح کی کامیابی کی نوید دے رہا ہے اور یہ بھی بتا رہا ہے کہ آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی ملے گی۔ ان تمام تر اچھے حالات کے باوجود اگر کامیابی نہیں مل رہی تو پھر آپ کی کوئی ذاتی غلطی ہے۔ جو آپ کو تنگ کر رہی ہے اگر ذہن میں ہے تو فوری ٹھیک کریں ورنہ آپ استخارے سے ضرور مدد لیں تاکہ اچھے وقت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں تمام تر صورتحال اچھی پوزیشن کو ظاہر کر رہی ہے۔ کافی عرصے کے بعد زائچہ اس پوزیشن پر آیا ہے۔ آپ اللہ پاک کا نام لے کر تمام رکے ہوئے کام شروع کریں، ان شاءاللہ سب میں کامیابی حاصل ہو گی اور جن افراد کو روز گار کی تلاش تھی وہ ختم ہو گی۔ اولاد کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ مبارک سفر کی اطلاع بھی موصول ہو گی اور اپنے مقصد کے لئے جتنی رقم کی ضرورت ہو گی، وہ بھی مل جائے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کا راستہ ٹھیک دکھائی نہیں رہا۔ اس بات کی بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنا قبلہ فوری درست کریں جس قدر ممکن ہو سکے، اس کو جلدی ٹھیک کرنے کی کوشش کریں اور کسی بھی شخص کے کہنے پر صورتحال میں تبدیلی نہ لائیں۔ صرف استخارے کی مدد سے چلیں اور آجکل دل کے بے لگام گھوڑے کو جلد لگام بھی ڈالیں۔ ورنہ کسی بڑی مشکل میں گرفتار ہو سکتے ہیں، یہ یاد رہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
پچھلے ہفتے جس بندش و بدنظری نے تنگ کر رکھا تھا۔ اب اس سے نجات مل گئی ہے۔ آپ اب بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ کامیابی قدم چومے گی اور جو لوگ بیمار ہیں، وہ کالے ماش سے اپنی نظر اتاریں، اس ہفتے مالی پوزیشن میں بہتری اور بڑی رقم ہاتھ آنے کی امید بھی ہے جو لوگ تبدیلی کے خواہشمند تھے، ان کو تبدیلی کے لئے آسانیاں ملیں گی، نیا رشتہ بھی طے ہو سکتا ہے۔