برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی طور پر ابھی مشکلات محسوس ہو رہی ہیں آپ کو اب اس حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ لینا پڑے گا اور فی الحال جو بھی کام ملے اس کو پکڑ لیں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کوئی بھی خطرہ نہیں ہے آپ اپنے دل سے وہم وغیرہ نکال دیں اور خاموشی سے اپنے مقاصد کی جانب بڑھتے رہیں۔ ان شاءاللہ جلد اپنے مقصد کو پا لیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صحت کا خانہ کمزور ہے صدقہ تو دینا ہے ساتھ ہی اپنی نظر بھی ضرور اتاریں اور ان دنوں کسی بات پر غصہ کر کے اپنوں کے ساتھ مخالفت کو مول ہرگز نہ لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے اور جو لوگ روز گار کی تلاش میں ہیں ان شاءاللہ ان کو اب جلد کامیابی مل سکتی ہے بس توکل کا دامن نہ چھوڑیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روزگار کے حوالے سے ان شاءاللہ کوئی نئی اہم خبر ملنے کی امید ہے اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔ آج مالی لحاظ سے اچھا دن ہو سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ اپنے مقاصد کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں میرے اللہ نے چاہا تو اس میں جلد کامیابی مل سکتی ہے اور آپ کسی بڑی پریاشنی سے بھی نجات حاصل کر لیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو کافی دنوں ایک مشکل نے تنگ کیا ہوا ہے اور رجوع الٰہی ہی اس سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔ آپ پریشان ہیں تو توبہ سے بھی کام لیں۔ کوئی غلطی اپنی بھی ہو سکتی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ذہن پر بلا وجہ کا بوجھ سوار ہے اور اندیشہ ہے جیسے کچھ غلط ہونے والا ہے ایسی صورتحال میں حسب توفیق صدقہ دے دیں تو زیادہ بہتر ہے اور بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن مت بدلیں ابھی ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے اور آج آپ کو ایک شخص سے بحکم اللہ رہنمائی ملنے کا امکان بھی ہے۔ وہ شاید آپ کے کام آ سکے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جہاں رقم بلاک ہے وہاں سے کچھ ملنے کا امکان ہے اور رکاوٹوں کا سلسلہ ابھی چند دن جاری رہے گا۔ زحل اپنا کام چھوڑ دے گا تو صورتحال خودبخود ان شاءاللہ بدل جائے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ عارضی ہے ان شاءاللہ جلد اس کا حل بھی نکلے گا یا پھر یہ خودبخود ختم ہو جائے گی۔ آج ہونے والی ہر قسم کی صورتحال پر نظر ضرور رکھیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بسم اللہ کریں یہ وقت اچھا ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ جو لوگ اس وقت بیمار ہیں اب ان شاءاللہ تیزی سے بہتری حاصل کریں گے۔