برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ایک بڑی خبر آپ کو ذہنی سکون دے گی اور گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی کم ہو سکے گی اور ایک دوست کی جانب سے بھی فائدہ حاصل ہونے کی امید نظر آتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے جو کہ آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ آپ فوری طور پر اس معاملے سے دور ہٹ جائیں اور عقل سے کام بھی لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو بھی لوگ مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ آج شام سے کافی حد تک بہتری میں آنا شروع ہو جائیں گے اور ذاتی کسی معاملے میں بھی بحکم اللہ فائدہ حاصل ہوتا نظر آتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج ایک بڑی ضرورت پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، البتہ اولاد کے اوپر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک نئی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ آپ کو مالی طور پر بھی بہتری ملنے کا امکان موجود ہے۔ ان دنوں پرائز بانڈ کی خریداری بھی کر سکتے ہیں اور نیا کام بھی شروع کر سکتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کسی بھی ایسے معاملے کا شکار ہیں، جس میں سے نکلنے کا امکان ہی نظر نہیں آ رہا تھا وہ آج ہی حیران کن طریقے سے خود کو اس میں سے نکلتا ہوا ضرور دیکھیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن صحت کا صدقہ دینے کا ہے اور وہ بھی جلدی۔ پرانے معاملات فی الحال آپ مت چھیڑیں۔ اگر پرانی بات سامنے آ گئی تو اور بھی بے شمار مسئلے بلاوجہ کے بن جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج تھوڑی سی رکاوٹ ہے۔ ممکن ہے کہ کوئی کام عین موقع پر آکر رک جائے اور آپ کو پریشانی ہو۔ اس لئے دل بڑا رکھیں۔ صبر سے کام لیں، آپ کو جاری مشکل نجات ملے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کوئی بھی ایسا کام ہرگز نہ کریں۔ جس میں عزت کی خرابی کا اندیشہ ہو۔ آپ کو اپنی یاری دوستی بھی گھر سے باہر رکھنے کا مشورہ ہے۔ آج ہر معاملے میں محتاط رویہ ضرور رکھیں، ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے بہت قریب ہے۔ آپ کو اس سے نہایت ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کو بڑے نقصان سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ملازمت پیشہ افراد کے لئے آج اچھا اور مددگار دن ہے۔ روزگار کا خانہ بھی اچھا ہوتا جا رہا ہے۔ آج خود بخود اندازہ ہو جائے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک در بند ہوا تو کیوں پریشان ہیں۔ اللہ پاک اور سو در کھول دیں گے۔ آج اچھا دن ہے۔ ایک بڑی الجھن کا خاتمہ ہوگا اور من پسند کام بھی ہو سکتا ہے۔