برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ اچھے وقت کی قدر ہی نہیں کرتے اور فضول کاموں میں پڑ کر اپنے مستقبل کو خراب کر لیتے ہیں۔ آج کا دن اچھا اور فائدہ مند ہے۔ اس کی قدر کرنا آپ پر فرض ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ برداشت کی عادت کو اپنائیں اور یوں چھوٹی موٹی باتوں سے رشتے اور تعلق ختم کرنے کی کوشش نہ کریں آج کچھ ایسی صورتحال سامنے آنے کا اندیشہ نظر آتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں آپ ہوا میں سفر کر رہے ہیں اور کچھ بھی اندازہ نہیں ہے کہ کس طرف کا رخ کرنا ہے اس طرح تو نقصان ہو گا۔ اپنے معاملات دیکھیں اور حقیقت کو سامنے ضرور رکھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ انجانی سی پریشانی مشکلات اور رجعت کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں خاص کامیابی نہیں مل رہی ۔ آج حذف صدقہ دینے کا مشورہ ہے آپ کو
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ نے چاہا تو آپ کی جو بھی مشکل ہے وہ ختم ہو گی ایک شاندار قسم کی خوشخبری مل رہی ہے اور جس سے خطرہ محسوس ہو رہا تھا وہ بھی اب تقریباً ختم ہو گیا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ آج کل غصے میں زیادہ رہتے ہیں اور کسی بھی بات کو برداشت ہی نہیں کر پا رہے اس بارے ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے آپ پر قابو رکھیں۔ ضروری نہیں کہ ہر کام آپ کی مرضی سے ہو۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دل کے معاملات قابو میں رکھیں۔ محبت آپ کا حق ہے۔ مگر ناجائز تعلق بھی تو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ آپ کو اپنے سارے معاملے سیدھے اور صاف رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اچھا دن رہے گا۔ صبح سے آپ کو خوشخبری مل جائے گی۔ کسی پرانے معاملے سے نکلنے کی اور جو لوگ روزگار کے حصول کے لئے کوشش کر رہے تھے۔ وہ آج کامیاب نظر آتے ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ضرورت زندگی میں جو کمی تھی وہ بحکم اللہ پورے ہونے جا رہی ہے بس تھوڑا سا صبر سے کام لیں۔ آج جو پیشکش ملے اس کو اللہ پاک کا نام لے کر پکڑ لیں فائدہ ہی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صورتحال تو اچھی ہے مگر آپ کئی کاموں میں اپنی عقل کا استعمال تو کرتے ہی نہیں غلط فیصلے آپ تو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔ آج کا دن پھر اپنے بارے میں مثبت غور فکر کا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو خبر دار کیا جا رہا ہے کہ آپ جذباتی پن محبت جیسے معاملات سے دور رہ کر اپنے دل کو اپنے قابو میں رکھیں اور جسمانی کشش سے دور رہیں ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حذف رجوع الٰہی رکھنے والوں کے لئے آج اچھا دن ہے آپ کے زائچہ میں زحل وقتی طور پر آیا ہوا ہے جو لوگ اپنے معاملات سپرد اللہ کر کے چلیں گے وہ کامیاب رہیں گے۔