برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

شکر ادا کریں کہ بالآخر نحوست دینے والا ستارہ زائچے سے نکل گیا ہے۔ آج کے بعد اب کافی معاملات میں ان شاءاللہ بہتریاں محسوس کریں گے اور ایک بڑی خوشخبری بھی ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اولاد کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔ پرانے ایک بڑے معاملے سے نجات ملے گی جس بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان تھے۔ اس سے اب خرابی کے بجائے بہتری کی توقع پیدا ہو رہی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان۔ محبت کے معاملات میں قدرے کامیابی، خرابی صحت کی بحالی اور ایک دلی مراد بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ۔ آج بڑا اچھا دن ثابت ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک پرانے معاملے سے نجات کا دن ہے۔ آج ہو سکتا ہے کہ وہ خواہش بھی پوری ہو جو عرصہ دراز سے گلے پڑی ہوئی تھی۔ آج کا دن مالی حوالے سے بھی بہتری دے رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہیں۔ وقت آن کی قدر کرتا ہے۔ یہ یاد رکھیں۔ آج جو چانس ملے اس کا اللہ پاک کا نام لے کر پکڑ لیں۔ انشاءاللہ لاحق پریشانیاں ختم ہوں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج دوپہر تک جب زحل زائچے میں سے نکلے گا تو آپ پر لاحق پریشانیوں اور ٹینشن کا سلسلہ کم ہونا شروع ہو جائے گا اور آپ کی جان کو سکون کا سانس لینا نصیب ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ جس بھی مسئلے کو لے کر پریشان ہیں۔ اس میں سے نکلنے کے لئے دوپہر تک ہی کامیاب ہو جائیں گے اور کچھ مال بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

روحانی طور پر فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ آپ کی جو بھی پریشانی ہے۔ وہ ان شاءاللہ اب جلد ختم ہو گی۔ اور آپ کو آج کوئی بڑا مالی فائدہ بھی حاصل ہونے کا امکان ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اصلاح بے حد ضروری ہے اپنے معاملات میں۔ آپ ہیں کہ مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس وقت تو آپ آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے کی جانب قدم لے آئیں گے ذرا غور تو کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کوئی بھی پریشانی ہو ان شاءاللہ وہ ختم ہوگی۔ آپ دوبارہ اپنی پوزیشن پر آنے میں کامیاب ہوں گے اور جو بھی رکاوت تنگ کر رہی تھی وہ حیران کن طریقے سے ختم ہو جائے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک اہم ذمہ داری سے آپ کی عزت وقار میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے اور جو لوگ بیمار ہیں وہ کسی بندش وغیرہ کی وجہ سے تھے۔ وہ ٹوٹ گئی ہے تو سب ٹھیک ہو گیا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج نہایت ہی اچھا اور مددگار دن ہے۔ آپ کا اٹھایا گیا قدم آپ کو بڑی کامیابی دلانے میں کامیاب ہوگا۔ اور آج گھر میں جاری بندش کا خاتمہ ہوتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔