برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج اللہ اللہ کرکے آپ کا ستارہ مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔ آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان تھے۔ اب جلد اس سے نجات مل جائے گی اور روزانہ کی صورت حال بہتر ہوگی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

مریخ اور زحل زائچے میں موجود ہیں۔ ایسا ہو تو بلاوجہ جھگڑے اور ٹینشن دماغ پر سوار رہتی ہے۔ آپ کو اپنے غصے پر قابو رکھنا ہوگا اور اپنے تمام معاملات فوری ٹھیک بھی کرنا ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ بیمار ہیں وہ صرف صدقہ دیں اور آج بعد نماز عصر کچھ میٹھی چیز لے کر بانٹ بھی دیں اور جو مالی پریشانی ہے۔ وہ تو ان شاءاللہ عارضی ثابت ہونے والی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صورت حال ابھی آپ کے حق میں کمزور ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب چند روز روزانہ کے حساب سے صدقہ بھی دیں اور (یا کریم یا سلام یا مومن) کا ورد زبان پر جاری رہے تو بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اللہ آپ کو ضرور آسانیاں دے گا۔ آپ اس پر بھروسہ کرکے تو دیکھیں۔ آج کا دن اچھا ہے۔ راہ نجات ہے اس مین، نماز کی طرف توجہ دیں اور باوضو رہنے کی کوشش کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

مناسب پلاننگ کی ضرورت ہے۔ تب جا کر بات بنے گی۔ آپ کو یوں ہوا میں تیر چلانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔آج کا دن اہم ہے۔ اگر حکمت عملی سے چلے تو بات بنے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج ایک اچھا اور بحکم اللہ مددگار دن ہے۔ آپ جس مسئلے کا پچھلے کافی دنوں سے شکار تھے۔ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ قدرتی وسائل بنتے چلے جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو جس بات کی فکر لگی ہوئی ہے وہ فکر مندی ختم ہوگی اور ایک اہم سلسلہ بنتا ہوا بھی دکھائی دے گا۔ آج کا دن مالی طور پر بھی اہم بہتری کی جانب لے جانے میں مددگار ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

محنتی شخص کے سامنے پہاڑ بھی ککر اور کاہل کے سامنے ایک پھر بھی پہاڑ۔ اب آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کس قدر محنت کرتے ہیں جو بھی ملتا ہے وہ آپ کو محنت کرکے ہی ملنا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کی کرن بھی دکھا رہا ہے اور جس سے جو بھی مطلب ہوگا وہ بھی پورا ہوگا، پیسہ ہاتھ میں آ سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بسم اللہ کرکے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے مکمل ہونے کی پوری امید ہے۔ آج ان لوگوں کے لئے بھی خوشخبری ہے جو رشتے کے حوالے سے کافی پریشان تھے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اولاد کے معاملات آپ کی مکمل توجہ مانگ رہے ہیں۔ آج کا دن اس حوالے سے اہم ہے۔ آپ غصہ کی بجائے عقل سے کام لیں اور ان کی نگرانی بھی کریں، مگر سب کچھ دوستی میں کریں۔