برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج ایک اہم دن ثابت ہوگا عرصہ دراز سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں وہ اب تیزی سے ختم ہونا شروع ہوں گی اور آج اس کی ابتداءہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات کا شکار ہیں وہ اب اس میں کافی حد تک نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور آج روزگار کے حوالے سے بھی لاحق ٹینشن کم ہو گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک پرانے معاملے کا دوبارہ کھل جانے کا امکان ہے آپ مکمل طور پر اپنا فوکس ان پر رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی آپ کو نقصان نہ دے سکے اہم دن ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن لوگوں سے مل کر آپ روز گار کے حوالے سے کوئی کام کرنا چاہ رہے ہیں ابھی ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ اس بات کی بالکل بھی وقت اجازت نہیں دے رہا خیال کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج اچھا دن ہے آپ کی ایک بڑی مشکل صبح سے ہی ختم ہو جانے کی اطلاع ملے گی اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہو جانے کی بڑی امید ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار تھے وہ اب غیر متوقع طور پر اب خوش خبری حاصل کر سکیں گے اور آج کا دن مالی معاملات کو اچھے انداز سے ٹھیک کرے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج ایک اہم دن ہے جس میں آپ کی ایک خواہش بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور جس کام کے لئے بھی نکلیں گے اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اپنے مسائل کے حوالے سے پریشان نہ ہوں ان کو سپرد اللہ کر دیں یہ خودبخود حل ہو جائیں گے ان دنوں اپنے روز گار پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اب پوری ایمانداری سے چلنا ہوگا تب جا کر کامیابی کی امید ہے ذرا سی غلطی اور لاپرواہی آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتی ہے اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی بھی غیر کے معاملے میں ٹانگ آڑائیں گے وہ خود مشکل میں آ جائیں گے اس وقت مالی طور پر حالات خراب ہے۔ آپ کی توجہ اس طرف ہونی چاہئے ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ عرصہ دراز سے نوکری کی تلاش میں تھے اب اپنے معاملات میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں تمام فضول کام چھوڑ کر صرف اسی طرف توجہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اولاد کے حوالے سے ابھی کوئی بڑا فیصلہ مت کریں آپ کے لےءمشکل ہو گی ابھی حالات بھی ایسے نہیں ہیں کہ کامیابی ملے کسی طرح بھی وقت گزارنے کی کوشش کریں۔