برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

نظر بد کا اثر ابھی چل رہا ہے۔ صدقہ دیں اور اپنی نظر کو لازمی اتاریں۔ آج ابھی کسی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں، ورنہ نقصان ملنے کا اندیشہ ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جس کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ کر لیں۔ اس میں کامیابی ملنے کی امید ہے۔ آپ ہاتھ ڈال سکتے ہیں اور ناراض لوگوں کو منانے کی کوشش بھی کامیاب ہوگی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

حالات ابھی مکمل طور پر آپ کے حق میں ہیں۔ اس لئے پریشان بالکل نہیں ہونا آپ کے لئے جو پریشانی اور مشکلات تھیں، وہ تو اب تیزی سے ختم ہوتی رہیں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک کام میں اہم کامیابی ملے گی جو ناممکن تھا وہ ممکن ہو جائے گا اور جس بھی خواہش نے تنگ کیا ہوا تھا۔ اب وہ کسی وقت بھی پوری ہونے جا رہی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو بھی حالات ہیں۔ وہ زیادہ بہتر نہیں ہیں۔ آپ کو استخارے کی مدد لینا ضروری ہے۔ اس کے بغیر قدم نہ اٹھائیں ورنہ آپ کے لئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک بھی کام میں رکاوٹ دکھائی نہیں دے رہی۔ آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں۔ وہ حل ہوگا۔ توکل سے کام لیں اور نماز سے بھی مدد لیا کریں دوری اچھی بات نہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

بالکل مت گھبرائیں۔ اپنے اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ آپ کی مشکل کا کوئی راستہ نکال دے گا اور آپ کو اس مقام سے عطا کرے گا جہاں گمان بھی نہ ہو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش وغیرہ بالکل نہیں ہے مگر ستاروں کی وجہ سے کچھ رکاوٹوں کا بھی سامنا ہے۔ آپ صرف حسب توفیق صدقہ دیں تو کچھ نقصان نہیں ہوگا، فکر نہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

صبح ہی صدقہ دے دیں تو اچھا ہے تاکہ جو رجعت محسوس کی جا رہی ہے اس کا خطرہ تنگ نہ کر سکے۔ آج کا دن فالتو وقت گھر میں گزارنے کی ضرورت ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اللہ بڑا مہربان ہے۔ آپ کیوں گھبرا رہے ہیں۔ تھوڑا سا وقت آزمائشی سا چل رہا ہے وہ دو تین یوم میں نکل ہی جائے گا تو پھر سب کچھ خودبخود بہتر ہو جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بلاوجہ کی سوچوں کی وجہ حالات خود خراب کئے ہوئے ہیں۔ اس وقت آپ کو ان سے باہر نکلنا ہے اور دنیاداری میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ حرکت میں برکت ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج رقم کے حصول کے حوالے سے اچھا دن ہے۔ غیر متوقع ذریعے سے اس کا سلسلہ بن جائے گا اور جو لوگ کسی سے اُدھار لینے یا دینے کے چکروں میں ہیں، ان کو کامیابی ملے گی۔