برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

نوکری اور روزگار کی تلاش میں لگے ہوئے لوگوں کو اب جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔ کسی وقت بھی خبر مل سکتی ہے۔ آج ضرورت کے مطابق پیسہ بھی ہاتھ میں آئے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج اچھا دن ثابت ہوگا۔ آپ کو کسی خاص مقصد میں کامیابی ملے گی اور وہ کام ہو سکتا ہے۔ جس کا ذہن میں بھی نہ تھا۔ آج اولاد کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

دوسروں کے معاملے میں ہرگز نہ آئیں۔ اس طرح آپ کسی بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں۔ یہ زبردست وارننگ ہے۔ پھر نہ کہنا کہ خبر نہیں ہوئی۔ آج کا دن سنبھل کر چلنا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جس شخص نے وعدہ کر رکھا تھا۔ وہ کسی بھی طرح وعدے پر پورا نہیں اترے گا۔ اس لئے اس کے چکر میں رہنے کے بجائے آپ اپنے کام میں دلچسپی لیں فوری۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورت حال بحکم اللہ مسلسل آپ کے حق میں بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ آپ جس بھی پریشانی سے گزر رہے ہیں۔وہ کسی وقت بھی ختم ہو جائے گی۔ بالکل فکر نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کا دن نازک اور قدرے آزمائشی سا ہے۔ ہر معاملے میں احتیاط کرنی ہے اور سنبھل کر چلنا ہے۔ رسک تو بالکل نہیں لینا۔ اس طرح بڑے نقصان کا خطرہ ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج بڑا اہم دن ثابت ہوگا جس میں مالی طور پر فائدہ حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں اور کاروباری حضرات کے لئے آج کا دن خاص اہمیت کا حامل ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان کے رہا ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ اب قانونی معاملات اور انکوائری وغیرہ سے ان شاءاللہ مکمل نجات حاصل ہوگی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

روزگار کا خانہ اب تیزی سے آپ کے حق میں بہتر ہو رہا ہے۔ آپ اس کام میں بھی ہاتھ ڈال سکتے ہیں جو کافی عرصے سے رکاوٹ کا شکار تھے اور پریشانی دے رہے تھے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ان لوگوں سے دور رہیں جن لوگوں نے پہلے بھی آپ کو دھوکا دیا تھا۔ اب وہ آپ کے ساتھ وہ سلوک کریں گے کہ ساری عمر یاد رکھیں گے۔ ہمارا کام وارننگ دین اہے آگے آپ کی مرضی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

صحت کا صدقہ بے حد ضروری ہے۔ آپ نے اس معاملے میں علاج پر بھی توجہ دینی ہے لاپرواہی نہیں کرنی اور دوستوں کی محفل سے بھی بے حد دور رہنے کا مشورہ ہے آپ کو۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جن افراد نے روزگار کے لئے سفر کرنا ہے۔ وہ ابھی انتظار کریں۔ فی الحال ابھی کوئی چانس بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ آج روحانی طور پر ایک اہم فائدہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔