برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جو لوگ کسی غیر کے ساتھ مل کر کسی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ غلطی پر ہیں۔ ایسا نہ کریں پریشان ہو جائیں گے۔ نقصانات کا خطرہ شدید تر موجود ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنی سوچ کو اچھا رکھیں۔ اللہ پاک سے جس طرح کا گماں کریں گے۔ اس کو اسی طرح ہی پائیں گے۔ یہ دن آپ کو روحانی حوالے سے اہم خبریں دے رہے ہیں، غور کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی دشمن سے خوف زدہ ہیں۔ وہ بالکل فکر مند نہ ہوں۔ سب اچھا ہے اور کوئی چاہ کر بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ان دنوں بڑا رکا کام ہونے والا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج ایک اہم اور اچھی خبر مستقبل کے حوالے سے ملنے والی ہے۔ اولاد کے جس معاملے کو لے کر پریشان تھے۔ وہ مسئلہ بھی اب حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔فکر مند نہ ہوں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان لوگوں کو اپنے قریب مت آنے دیں جن لوگوں نے پہلے بھی آپ کو دھوکا دیا تھا۔ اگر بات سمجھ میں آجائے تو ٹھیک ہے ورنہ کسی بڑے نقصان کے لئے خود کو تیار کرلیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ مسلسل لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں جو خود کے ساتھ زیادتی کرنے والی بات ہے۔ حالات تو مکمل کنٹرول میں ہیں مگر آپ اپنی سمت درست کرنے میں ابھی تک ناکام ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

یاری دوستی میں نقصان عزت کو خطرہ اور دوسروں کی وجہ سے خود پر مشکل آنے کے امکانات ہیں۔ اس سے دور رہیں اور فون کا استعمال بھی سوچ سمجھ کر کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اولاد کے حوالے سے کوئی بڑی پریشانی کا حل آپ کے سامنے ہوگا۔ آج ایک بڑی رکاوٹ دور ہوگی اور ذاتی زندگی میں سکون کا سانس نصیب ہوگا۔ آج ذمہ داری بھی بڑھے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

حالات آج تھوڑے سے آزمائشی ہیں۔ نہایت سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے اگر غلطی ہوئی تو رزلٹ کچھ اور ہوگا اور ابھی کسی بڑے فیصلے کی جانب ہرگز پیش قدمی نہ کریں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

چند اہم پُرقوت ستاروں کی پوزیشن آپ کو کافی معاملات میں بہتری دے رہی ہے۔ آپ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ امید ہے شام تک اچھے نتائج حاصل کر لیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ اہم عہدے پر فائز ہیں، ان کے تبادلے کے امکانات روشن ہیں۔ اور جن افراد کے رشتے وغیرہ کی بات طے ہونی ہے۔ وہ ابھی انتظار کریں۔ جلد بازی میں قدم نہ اٹھائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن مالی لحاظ سے بھی اچھا ہے اور گھریلو ماحول میں سکون بھی دے گا اور اولاد کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوگی۔ آج شام تک کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کی امید ہے۔