برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ان دنوں ہر معاملے کو بڑی حکمت اور خاموشی سے حل کرنا ہے جلد بازی نقصان کا سبب بنے گیا ور جو لوگ کسی طرف سے امید پر بیٹھے ہیں۔ ابھی کچھ نہیں چلے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اب چھوٹی موٹی باتوں سے پریشان نہ ہوں اللہ پاک نے اگر آپ کو پاور دی ہے تو کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا بس زبان کو بند رکھ کر چلنا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صرف وقت کو ضائع کر رہے ہیں۔ اس وقت ایسا کرنا بالکل ٹھیک نہیں قسمت بار بار موقع نہیں دیتی جو آفر سامنے آئے اس سے بڑے اچھے انداز سے فائدہ لے سکتے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد نے آپ کو ماضی میں تنگ کیا تھا آپ ان کو معاف کر دیں اس طرح آپ کے رساتے کھل جائیں گے اور حقوق العباد کے معاملے میں بھی آپ سے زیادتی نہ ہو گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنا صدقہ بھی دیں اور نظر بھی اتاریں اس وقت آپ انجانی سی کسی بندش جیسی صورتحال کا شکار ہیں آپ کو اس سے نکلنا ہے تب جا کر صورتحال کچھ بہتر ہو سکے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ نے ماضی میں ماسوائے وقت ضائع کرنے کے کچھ نہیں کیا اب ایسا نہ کریں قسمت بار بار اچھے مواقع نہیں دیتی۔ سابقہ تمام گناہوں کی توبہ کر کے نئے انداز سے سفر شروع کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس بات کو اپنے لئے پریشانی سمجھ رہے ہوں ہو سکتا ہے کہ اس شر میں خیر ہو کیونکہ پریشان ہیں۔ جب وقت آئے گا اس وقت دکھا جائے گا۔ ابھی خاموش رہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
لوگ سب ایک سے نہیں ہیں کچھ خلاف ہیں اور کچھ ہمدرد ابھی اعتبار کسی کا نہیں کرنا۔ اللہ سب اچھا کریں گے مگر آپ کو بھی چاہئے کہ ان دنوں سمجھ داری سے چلیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج وراثتی امور پر کوئی بات ہو سکتی ہے۔ اور جن لوگوں نے عرصہ دراز سے اس حوالے سے کوشش کی ہوئی تھی۔ کچھ کامیابی مل سکتی ہے۔ آج ضرورت ضرور ہونے کی امید ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
الگ رہائش کا سلسلہ اب بن سکتا ہے۔ آپ کی برداشت بھی اب ختم ہو گئی ہے اس لئے لگتا ہے کسی فیصلے کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں۔ ملازمت کی تلاش بھی ختم ہو گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جو ناجائز ہے تو وہ پھر بڑے نقصان کے لئے تیار ہو جائیں اس لئے بہتر ہے کہ اب ہی توبہ کر لیں اور سیدھے راستے پر آ جائیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر چلنے کی ضرورت ہے آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا کہ کس کس جگہ پر غلطیاں ہیں۔ بس فوری اصلاح کر لیں۔