برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اولاد کے حوالے سے کچھ ٹینشن والا ماحول محسوس ہو رہا ہے مگر اس کو غصے کی بجائے عقل سے کام لینا ہوگا تو مسئلہ حل ہوگا روز گار میں بھی قدرے رکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی معاملات کو لے کر پریشان ہیں وہ اب ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اور آپ کا ایک رکا ہوا کام بھی بڑے غیر متوقع انداز سے ہو سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صحت کا خاص خیال رکھیں آپ نے لاپرواہی دکھائی تو مشکل ہو سکتی ہے اور آج آپ کو ضرورت کے تحت کسی جانب سے رقم کا حصول ممکن دکھائی دیتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر آپ محسوس کر رہے ہیں فکر مند نہ ہوں جو بھی سلسلہ پریشان کر رہا ہے۔ میرے اللہ کے حکم سے وہ آج کافی حد تک بہتر ہو سکے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان دنوں ماضی کے حوالے کی کوئی بات سامنے آ سکتی ہے جو لوگ اس کو نظر انداز کریں گے تو وہ ہی فائدے میں ہیں ورنہ بات بڑی بن کر گلے میں پڑ سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کسی بھی ایسے شخص کا بالکل بھی اعتبار نہ کریں ماضی میں جس نے دھوکا دیا ہے ان دنوں ہر معاملے کو ٹھنڈے مزاج سے حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو بھی ماضی میں گزر چکا ہے اب اس کو یاد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے آپ اب آگے کا سوچیں ان دنوں تبدیلی روز گار کے مواقع ملنے کا امکان موجود ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی جو بھی پریشانی ہے ان شاءاللہ وہ عارضی ثابت ہو گی اور آج روز گار کے حوالے سے بھی اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ جو لوگ بیمار تھے اب جلد شفاءیاب ہو سکیں گے فکر نہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

گھر میں جو بھی مسئلہ چل رہا ہے وہ عارضی ثابت ہوگا آپ جس بھی مالی پریشانی کا شکار ہیں۔ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج ان شاءاللہ اچھا دن رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن افراد نے ماضی میں مالی نقصان اٹھایا ہے وہ اب ان شاءاللہ اس کا ازالہ حاصل کر سکیں گے اور جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ آپ تیزی سے اس طرف جائیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

عارضی رکاوٹ ہے جو بھی ہے اس وقت اس کے لئے پریشان نہ ہوں میرے اللہ نے چاہا آپ جلد اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور ایک بڑا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اس وقت ستاروں کی چال بحکم اللہ آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ کو اس کے بے شمار فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔ آج اس معاملے میں امید ہے کہ آپ کا سفر شروع ہو سکے گا۔