برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اپنے بارے میں اچھی خبر ملے گی اور گھر میں جاری کشیدگی بحکم اللہ کم ہو سکے گی جو لوگ کسی بھی سلسلے میں بڑا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ان دنوں آپ جس مشن پر کام کر رہے ہیں لگتا نہیں کہ اس میں کوئی خاص کامیابی ملے گی آپ وقت ضائع کرنے کے بجائے کسی اور جانب بھی توجہ ضرور دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی مرضی کے مطابق ایک کام ہونے کا امکان ہے اور جس طرف سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔ وہ بھی اب ان شاءاللہ ختم ہوگا بس غضہ خرابی لاتا رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے میں گرفتار تھے جن سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا وہ اب مکھن میں سے بال کی طرح نکلنے میں کامیاب ہوں وہ بھی آج۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اس وقت آپ کی بات کوئی نہیں سمجھ رہا فضول میں وقت ضائع مت کریں اور سب کی باتوں کو نظر انداز کر کے اپنے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ روزگار بھی دیکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو روز گار کے حوالے سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو اب پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے روز گار کے معاملے میں بہتری حاصل ہو جائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی موجودہ پوزیشن کو مت چھوڑیں اس طرح آپ کو نقصان ہوگا اور جن افراد نے نیا کام شروع کرنا ہے وہ ابھی تھوڑا انتظار کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

گھر میں تبدیلی کی جو ہوا چل رہی ہے آپ اس کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں امید تو ہے کہ یہ آپ کے حق میں اچھی رہے گی خود کو زہنی طور پر بالکل تیار کر لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں حالانکہ مایوسی کی کوئی بات نہیں ہے امید ہے کہ آج شام ہی اس حوالے سے کافی بہتری آ جائے گی۔ بالکل پریشان نہ ہوں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں وہ اب تیزی سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو کام عین موقع پر آکر رکا ہوا تھا وہ بھی آج ہو سکتا ہے ان شاءاللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی پریشانی اپنی جگہ مگر اب پہلے جیسے برے حالات تو نہیں ہیں نا پھر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے آہستہ آہستہ بہتری کی جانب تو جا رہے ہیں ان شاءاللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صحت کا صدقہ دیں یہ خانہ آج کمزور لگ رہا ہے اور جو سلسلہ کبھی روز گار کے حوالے سے ٹوٹ گیا تھا وہ آج سے ایک بار پھر جڑ جانے کے قریب نظر آتا ہے۔